best Sufi quotes in urdu for Instagram

Discover the timeless wisdom of Sufi quotes in urdu for Instagram, where words become keys to unlocking the heart’s secrets. These quotes are like a gentle breeze, soothing our minds and guiding us toward love, compassion, and inner peace. Join us on a journey of spiritual growth, self-discovery, and enlightenment, one quote at a time.Also, read another Sufi quotes poetry.

sufi quotes in urdu for instagram

اس دن پر آنسو بہا جو تیری عمر سے کم ہو گیا اور اس میں

نیکی بھی نہ تھی ۔

اشخاص کوحق سے پہچا نو، حق کو اشخاص سے نہیں ۔

sufi quotes in urdu for instagram

sufi quotes in urdu for instagram

اللہ تعالی کی عبادت میں سستی اگر عام لوگوں سے ہوتو بد ہے

لیکن اگر عالموں اور طالب علموں سے ہوتو بدتر ہے ۔

امیر تکبر کر میں تو برا ہے لیکن اگر غریب کر میں تو بہت ہی برا ہے ۔

انسان ضعیف ہے ۔ تعجب ہے کہ وہ کیونکر خدائے طاقتور کی

نافرمانی کرتا ہے ۔

اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے جو آگ جلائی ہے اٹھوا سے نماز کے

ذریعے سے بجھا دو۔

اے لوگو! خوف الہٰی سے تم میں جو رو سکے وہ روئے کہ وہ

دن آنے والا ہے کہ تم رُلائے جاؤ گے۔

آپس میں قطع نہ کرو ، بغض نہ رکھو، حسد نہ کرو، بھائی بھائی رہو۔

آنکھ دل کا دروازہ ہے ۔ اس کی حفاظت کرو کہ تمام آفات

اس راہ سے بدن میں داخل ہوتی ہیں ۔

بخشش کرنا امیر سے خوب ہے لیکن محتاج سے خوب تر ہے ۔

بد بخت ہے وہ شخص جو مر جائے مگر اس کا گناہ نہ مرے یعنی

وہ کوئی ایسا برا کام شروع کر جائے جو اس کے مرنے پر بھی جاری رہے ۔

برے لوگوں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے ۔

پر ہیز کرو، پر ہیز نفع دیتا ہے۔ عمل کرو کہ عمل قبول کیا جا تا ہے ۔

پیغمبروں کی میراث علم ہے اور فرعون و قارون کی میراث مال ۔

تم میں سے کوئی بھی کسی مسلمان کو حقیر نہ سمجھے کیونکہ

حقیر مسلمان بھی اللہ کےنزدیک بہت معزز ہوتا ہے۔

تو دنیا میں رہنے کے سامان بنانے میں لگا ہے اور دنیا تجھے اپنے سے

نکالنے میں سرگرم ہے ۔

جب عقل کامل ہو جاتی ہے تو بولنا کم ہو جا تا ہے ۔

جب کسی قوم میں بے حیائی پھیل جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ 

پر بلائیں اورعذاب نازل کر دیتا ہے ۔

جس پر نصیحت اثر نہ کرے اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا

دل ایمان سے خالی ہے۔

جسے رونے کی طاقت نہ ہو وہ رونے والوں پر رحم ہی کر لیا کرے۔

جو اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔ اللہ اُس کے کاموں

میں لگ جاتا ہے ۔

جوامر پیش آتا ہے وہ نزدیک ہے لیکن موت اس سے بھی نزدیک تر ہے ۔

جو قوم اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد ترک کر دیتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ

اس پر ذلت اور خواری مسلط کر دیتا ہے۔

deep sufi quotes in urdu

جوان کا گناہ برا ہے لیکن بوڑھے کا سخت برا۔

جوانمردی اور حقیقی سخاوت یہ ہے کہ آدمی دوسروں کی

تکلیف اپنے سر لے۔

جہاد ایک لازمی فریضہ ہے اس کا ثواب بھی اس قدر ہے کہ

اس کا اندازہ اممکن ہے ۔

جہاد کفار جہاداصغر ہے اور جہانفس جہادا کبر ہے ۔

چوری اور خیانت سے بچو، یہ افلاس پیدا کرتی ہے۔

حرام مال کھانے سے ملنے والے جسم کا ٹھکانہ جہنم میں ہوتا ہے ۔

حقیقی سخاوت یہ ہے کہ مخلوق خدا کو تکلیف سے بچانے کے لیے

خود تکلیف اٹھالو۔

حکمران دنیا اور آخرت میں سب سے زیادہ بد بخت ہوتے ہیں ۔

sufi quotes in urdu text

خواہ کوئی جانور مارا جائے یا کوئی درخت کاٹا جائے اس کا سبب اس کا اللہ تعالیٰ کی تسبیح سے رک جانا ہوتا ہے ۔

خوف الہٰی بقدر علم ہوتا ہے اور خدا سے بے خوفی بقدر جہالت ۔

دل مردہ ہے اور اس کی زندگی علم ہے۔ علم بھی مردہ ہے اورعلم کی زندگی اسے طلب کرنے سے ہے۔

دنیا کمانے کے خواہش مند کو علم پڑھانا، راہزن کے ہاتھ میں تلوار فروخت کرتا ہے ۔

دنیا کے ساتھ مشغول ہو جانا جاہل کا بد ہے لیکن عالم کا بدتر ہے ۔

زکٰوۃ کی وصولی کسی بھی طرح نہ تو مسترد کی جاسکتی ہے اور نہ ملتوی ۔

زمانے کی گردش عجیب ہے اور حالات سے غفلت عجیب تر ہے۔

زندگی سادہ اور مختصر ہونی چاہیے ورنہ روز قیامت حساب میں بڑی پریشانی ہوگی۔

اپنا شعار خوف خدا کو بناؤ اور اس مالک سے ڈرتے رہو جو تمہارے ظاہر و باطن کا حال یکساں جانتا ہے ۔

اپنے راز کو اپنے تک محدود رکھنے والا اپنے اختیار کو اپنے ہاتھ ہی میں رکھتا ہے ۔

اسراف اس کا بھی نام ہے کہ جس چیز کو انسان کی طبیعت کیا ہے وہ اسے کھائے۔

اسراف اس کا بھی نام ہے کہ جس چیز کو انسان کی طبیعت کیا ہے وہ اسے کھائے۔

اگر فرات کے کنارے پر ایک بکری کا بچہ ہلاک ہو گیا تو ڈر ہے کہ مجھ سے اس سے متعلق بھی باز پرس ہوگی ۔

اگر کوئی شخص اپنے اندر کوئی غرور پاتا ہے تو یہ دراصل اس کے کسی احساس کمتری کی وجہ سے ہوتا ہے ۔

ایک دن ایک شخص نے حضرت عمر فاروقؓ کی تعریف کی تو فرمایا کہ تو نے اور اپنے نفس کو ادا کرتا ہے ۔

مردہ وہ ہے جو نہ تو خود صاحب الرائے ہواور نہ ہی دوسروں سے مشورہ کرے۔

آدمی کے نماز روزہ کو نہیں بلکہ اس کی خوش معاملگی، عقل مندی، راست بازی اور انسانی ہمدردی کو دیکھنا چاہیے۔

بڑھاپے سے پہلے جوانی اور موت سے پہلے بڑھاپے کو غنیمت جان ۔

بہترین وضو شیطان کو تجھ سے دور بھگا دیتا ہے ۔

بے وقوف کی دوستی سے بچنا بہتر ہے کیونکہ وہ اگر بھلائی بھی کرنا چاہتا ہے تو بھی اس سے برائی سرزد ہو جاتی ہے ۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here