75 best qatil shayari in urdu

Table of Contents

famous qatil Shayari in urdu

Experience the powerful words of qatil shayari in urdu, a collection of Urdu poetry exploring love and life’s ups and downs. These poems are full of emotion and will resonate with your heart. Also, read muhabbat poetry.

qatil shayari in urdu

ہم کو تو درد جدائی سے ہی مر جانا تھا
چند روز اور نہ قاتل کو اشارہ کرتے

بستی بستی گھوم رہے ہیں بھیڑ بھرے چوراہوں پر
اجلے اجلے پہناؤں میں چہرے بدلے قاتل لوگ

best qatil shayari in urdu

بہروپیا ہے کوئی پھرے ہے نگر نگر
قاتل کا روپ دھارے کبھی چارہ ساز کا

باندھ کر تیغ و کفن جاتے ہیں اس قاتل کے پاس
ہم بھی دیکھیں روکنے والا ہمارا کون ہے

گرم خوابی نے تری ذبح کیا اے قاتل
ایک دم بھی نہ کلیجا ہوا ٹھنڈا اپنا

تیرے قربان میں اتنا تو بتا دے قاتل
میری گردن پہ چلا خنجر براں کیسا

qatil shayari in urdu

اب سبک دوش میں ہوں بوجھ گلے کا ٹل جائے
تیغ قاتل سے الٰہی کہیں بے سر میں ہوں

حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیں
اور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی

زخم ملتے ہیں علاج زخم دل ملتا نہیں
وضع قاتل رہ گئی رسم مسیحائی گئی

میرے قاتل تجھ کو آخر کون سمجھائے یہ بات
پر شکستہ ہو کے کوئی زیر دام آیا تو کیا

آج مقتل میں لگا ہے سرپھروں کا اک ہجوم
پھر کسی قاتل کے جوہر آزمائے جائیں گے

زمانہ قتل ہوا اور وہ رہی پیاسی
گلا ہے ابروئے قاتل سے تیغ قاتل کو

وہ قاتلوں کو چھڑا لائے گا عدالت سے
ہے اس کی بات مدلل بیان اونچا ہے

ادھر ہم سر ہتھیلی پر لیے مقتل میں پہنچے تھے
ادھر قاتل نے گھبرا کر ہتھیلی سر پہ رکھی تھی

میں دھیرے دھیرے ان کا دشمن جاں بنتا جاتا ہوں
وہ آنکھیں کتنی قاتل ہیں وہ چہرہ کیسا لگتا ہے

qatil poetry in urdu

میں دھیرے دھیرے ان کا دشمن جاں بنتا جاتا ہوں
وہ آنکھیں کتنی قاتل ہیں وہ چہرہ کیسا لگتا ہے

موت ہر بار رہائی میں مری مانع ہوئی
لے گئی زیست تو اکثر مجھے قاتل کے قریب

ہم زخموں کی شدت کو بیاں کر کے بھی طرزیؔ
قاتل ہی کا خود اپنے قد اونچا نہ کریں گے

مرا خون تمنا ہے حنا بند کف قاتل
جنون شوق کام آیا فراز دار کا حلقہ

تیغ ستم سے میرا جو خوں بہا دیا ہے
قاتل نے میرے دل کا یہ خوں بہا دیا ہے

مجھے سب دیکھ کر حیران کیوں ہیں
میں قاتل ہوں کوئی یا دیوتا ہوں

قاتل نگہ کوں پوچھتے کیا ہو کہ کیا کہو
خنجر کہو کٹار کہو نیمچا کہو

انکھیوں سیں جان بچانا نظر تب آتا ہے
تڑپھ میں چھوڑ کے بسمل کو جب کہ قاتل جا

نہ دو الزام بھنورے کو علیؔ تم
وہ ہرگز پھول کا قاتل نہیں تھا

qatil urdu poetry

ہر موج بلا اک ساحل ہے گرداب ہی اپنا حاصل ہے
یہ کشتئ دل وہ قاتل ہے منجھدار نہیں تو کچھ بھی نہیں

کیوں اسیر گیسوئے خم دار قاتل ہو گیا
ہائے کیا بیٹھے بٹھائے تجھ کو اے دل ہو گیا

اس نے تلواریں لگائیں ایسے کچھ انداز سے
دل کا ہر ارماں فداے دست قاتل ہو گیا

بات اپنے شہر کی کچھ تو کہو
قاتلوں کی پاسبانی ہو گئی

میں قاتل نہ محشر میں سمجھوں بھی تو کیا
تمہیں سب خدا کی قسم جانتے ہیں

کمی ہے مرنے والوں کی نہ قاتل کی زمانہ میں
کسی کی ہر ادا کہتی ہے قتل عام ہونے دو

اداس رات میں تارے گواہ بنتے ہیں
رگ حباب سے تو قاتلانہ خنجر کھینچ

عجب نہیں کہ اگر آئینہ مقابل ہو
تمہاری تیغ ادا خود تمہاری قاتل ہو

یہ عرض روز جزا ہم کریں گے داور سے
کہ خوں بہا میں ہمارے حوالے قاتل ہو

تمہارے لب تو ہیں جان مسیح و آب بقا
یہ کیا زمانے میں مشہور ہے کہ قاتل ہو

نہ مقتل میں چل سکتی تھی تیغ قاتل
بھرے اتنے امیدوار آتے آتے

کیا سوال جو میں نے وفا کے قاتل سے
زباں پہ قفل لگا تھا جواب کیا دیتا

میں اب بھی شان سے زندہ ہوں شہر قاتل میں
مرے خدا کی یقیناً یہ مہربانی ہے

یہ بتا دے مجھ کو میرے دل کسے آواز دوں
خود مسیحا ہے مرا قاتل کسے آواز دوں

میں تو اپنی جان پہ کھیل کے پیار کی بازی جیت گیا
قاتل ہار گئے جو اب تک خون کے چھینٹے دھوتے ہیں

قاتل کی راہ دیکھ لے دم بھر نہ زہر کھا
اے دل قضا کو آنے دے بے موت مر نہیں

تیز کب تک ہوگی کب تک باڑھ رکھی جائے گی
اب تو اے قاتل تری شمشیر آدھی رہ گئی

خود کہا قاتل سے میں نے پھر دوبارہ ذبح کر
کٹ کے جب گردن دم تکبیر آدھی رہ گئی

ٹھہرے نہ خوں بہا سوئے قاتل تو کیا کروں
حق ہو جو خود بخود مرا باطل تو کیا کروں

منہ چوم لوں کہ گرد پھروں دوڑ دوڑ کے
اے دل جو ہاتھ روک لے قاتل تو کیا کروں

ہوس ہے دل کو تیرے ہاتھ سے مجروح ہونے کی
لگا دے اک چھری اے قاتل مغرور پہلو میں

قضا بھی تیرے ہاتھوں چاہتے تھے تجھ کو کیا کیجے
نہیں تو تیغ دم کے ساتھ قاتل ہم بھی رکھتے تھے

جس طرف لے جا رہی ہے زندگی
اس طرف بھی کوچۂ قاتل نہ ہو

کوئی مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

خاموش ہو کیوں داد جفا کیوں نہیں دیتے
بسمل ہو تو قاتل کو دعا کیوں نہیں دیتے

میں کیا کروں مرے قاتل نہ چاہنے پر بھی
ترے لیے مرے دل سے دعا نکلتی ہے

خلقت کا عجب حال تھا اس کوئے ستم میں
سائے کی طرح دامن قاتل سے لگی تھی

دعائیں دو مرے قاتل کو تم کہ شہر کا شہر
اسی کے ہاتھ سے ہونا ہلاک چاہتا ہے

دست قاتل سے کچھ امید شفا تھی لیکن
نوک خنجر سے بھی کانٹا نہ گلو کا نکلا

کہ اپنے حرف کی توقیر جانتا تھا فرازؔ
اسی لیے کف قاتل پہ سر اسی کا رہا

اور پھر سب نے یہ دیکھا کہ اسی مقتل سے
میرا قاتل مری پوشاک پہن کر نکلا

قاتل اس شہر کا جب بانٹ رہا تھا منصب
ایک درویش بھی دیکھا اسی دربار کے بیچ

کچھ سر بھی کٹ گرے ہیں پہ کہرام تو مچا
یوں قاتلوں کے ہاتھ سے تلوار بھی گری

خدایا یوں بھی ہو کہ اس کے ہاتھوں قتل ہو جاؤں
وہی اک ایسا قاتل ہے جو پیشہ ور نہیں لگتا

کھا گئی خون کی پیاسی وہ زمیں ہم کو ہی
شوق تھا کوچۂ قاتل کی ہوا کھانے کا

Leave a Comment