islamic urdu quotes
Enter a world where the elegance of the islamic Urdu quotes. Islamic Urdu quotes aren’t just words; they’re like guiding stars, offering comfort and inspiration to people of all backgrounds.
Within the pages of Islamic literature, you’ll find the best Islamic quotes in Urdu that speak to the core of faith and resilience. These quotes, rooted in the teachings of the Quran and the life of Prophet Muhammad (peace be upon him), hold deep significance for us all.
Come along on a journey through the enchanting realm of Islamic Urdu quotes. Each line is a treasure waiting to be uncovered. Let’s explore together, discovering the truths that touch our hearts and souls, bridging gaps, and connecting us all.
Also related to another amazing post:
نماز کو محبت سمجھ کے ادا کرو گے
تو اللہ پاک اگلی نماز کے لیے تمہیں خود کھڑا کر دے گا
namaz ko mohabbat samajh ke ada karo ge
to Allah pak agli namaz ke liye tumhe khud khara kar day ga
دل پاک نہیں تو پاک ہو نہیں سکتا انسان
ورنہ ابلیس کو بھی آتے تھے وضو کے
فرائض بہت
dil pak nahi to pak ho nahi sakta insaan
warna iblees ko bhi atay thay wudu ke
faraiz bohat
وہ خوب جانتا ہے کون کس حال میں ہے
وہ جانتا ہے کون بےبس اور کون صبر کی آخری انتہا پر ہے
اور جتنا مشکل وقت ہو گا تم اتنا اس کو قریب پاؤ گے
woh khoob jaanta hai kon kis haal mein hai
woh jaanta hai kon be bas aur kon sabr ki aakhri intahaa par hai
aur jitna mushkil waqt ho ga tum itna is ko qareeb pao ge
یہ ٹھندی ہوائیں استقبال ہیں اس مہینے رمضان کی جس میں دوزخ
بھی ٹھندی ہو جاتی ہے
yeh thandi hawae istaqbaal hain is mahinay ramadaan ki jis mein dozakh
bhi thandi ho jati hai
تجھے اقبال سے الفت ہیں تو تلوار اٹھا
قبروں پہ پھول چھڑانا تو کوئی بات نہیں
tujhe Iqbal se ulfat hain to talwar utha
qabron pay phool chhurana to koi baat nahi
فطرت آسان تھی مگر انسان نے بناوٹ اور منافقت کے ساتھ رہنے
کو ترجیح دی،اِس لیے آج انسان جِی کر نہیں تَھک کر مرتا ہے۔
fitrat aasaan thi magar insaan ne banawat aur munafqat ke sath rehne
ko tarjeeh di, iss liye aaj insaan jee kar nahi Thak kar mrta hai
Islamic urdu quotes
دل میں خدا کا ہونا لازم ہے اقبال
سجدوں میں پڑے رہنے سے جنت
نہیں ملتی
dil mein kkhuda ka hona lazim hai Iqbal
sajdon mein parre rehne se jannat
nahi millti
کہیں خوف ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے
کہیں اطمینان ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے
kahin khauf hai ke Allah dekh raha hai
kahin itminan hai ke Allah dekh raha hai
اللہ پاک اس رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں آپ کی تمام
دعائیں قبول فرمائے
آمین
Allah pak is ramadaan al mubarak ke ba barket mahinay
mein aap ki tamam duayen qubool farmaiye ameeen
ہم جتنا مردے کو کندھا دینے کو افضل سمجھتے ہیں
اتنا کسی زندہ کو سہارا دینا سمجھ لیں
تو ہزاروں انسانوں کے حالات ٹھیک ہوجائیں
hum jitna murdy ko kandha dainay ko afzal samajte hain
itna kisi zindah ko sahara dena samajh len
to hazaron insanon ke halaat theek ho jaien
بیشک دنیا تمہارے لیے پیدا کی گئی اور تم آخرت کے لیے پیدا کیے گئے
bay shak duniya tumahray liye peda ki gayi aur
tum akhirat ke liye peda kiye gaye
اٹھی ہی نہیں کسی اور طرف نگاہ ❣🥺
ایک شخص کا دیدار مجھے پابند کر گیا
uthi hi nahi kisi aur taraf nigah
1 shakhs ka deedar mujhe paband kar gaya
islamic quotes in urdu
کوئی سجدہ ایسا مل جاۓ
میں سر جھکاؤں رب مل جائے
koi sajda aisa mil jaye
mein sir jhakao rab mil jaye
بے شک وہ شخص کامیاب ہو گیا
جس نے اپنے نفس کو پاکیزہ رکھا
be shak woh shakhs kamyaab ho gaya
jis ne –apne nafs ko pakeeza rakha
اللہ کو پا کر کبھی کسی نے كچھ نہیں کھویا
اور اللہ کو کھو کر کسی نے کبھی کچھ نہیں پایا
Allah ko pa kar kabhi kisi ne kchh nahi khoya
aur Allah ko kho kar kisi ne kabhi kuch nahi paaya
قرآن کی خوبصورتی یہ ہے کہ
تم اسے بدل نہیں سکتے
لیکن یہ تمہیں بدل سکتا ہے
quran ki khoubsurti yeh hai ke
tum usay badal nahi satke
lekin yeh tumhe badal sakta hai
درد چاہے کتنا بھی ہو اللّٰہ کے سامنے رونے سے سکون میں بدل جاتا ہے
dard chahay kitna bhi ho allah ke samnay
ronay se sukoon mein badal jata hai
اے آنے والے رمضان تیرے آنے میں اب چند ہی دن باقی ہیں میرا مولا
ہمیں اتنی توفیق دے کہ ہم تیرے فضائل سے جھولیاں بھر سکیں
ae anay walay ramadaan tairay anay mein ab
chand hi din baqi hain mera maula
hamein itni tofeq day ke hum tairay
fazail se jholyan bhar saken
رب سے مانگ کر دیکھو تو سہی
ایک وہی تو ہے جو حقیقت میں آپ کا منتظر ہے
rab se maang kar dekho to sahi
aik wohi to hai jo haqeeqat mein aap ka muntazir hai
درد چاہے کتنا بھی ہو اللّٰہ کے سامنے رونے سے سکون میں بدل جاتا ہے
dard chahay kitna bhi ho allah ke samnay ronay
se sukoon mein badal jata hai
آزمائش تو انھیں کیلئے ہے جنھیں اللہ چاہتا ہے
اور صبر بھی وہی کرتے ہیں جو اللہ کو چاہتے ہیں
azmaish to unhein ke liye hai jinhen Allah chahta hai
aur sabr bhi wohi karte hain jo Allah ko chahtay hain
جو اللہ کی یاد میں وقت گزارتے ہیں
وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتے
jo Allah ki yaad mein waqt guzartay hain
woh kabhi bhi pareshan nahi hotay
اللہ پر ہمیشہ بھروسہ رکھو کیونکہ
اللہ وہ نہیں دیتا جو تمہیں اچھا لگتا ہے
بلکہ وہ دیتا ہے جو آپ کے لیے اچھا ہوتا ہے
Allah par hamesha bharosa rakho kyunkay
Allah woh nahi deta jo tumhe acha lagta hai
balkay woh deta hai jo aap ke liye acha hota hai
islamic heart touching quotes in urdu text
پریشانیاں بڑھ جائیں تو خدا کے سامنے رو لیا کریں
بے شک وہ ستر ماوں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے
pareshaaniya barh jayen to kkhuda ke samnay ro liya karen
be shak woh sattar mao se ziyada pyar karne wala hai
ایک مٹی کے بنے انسان کی محبت میں اتنی طاقت ہوتی ہے
کہ دل کا قرار اور آنکھوں کی نیند چھین لیتی ہے
مالک الملک کی محبت کا عالم کیا ہوگا؟
aik matti ke banay insaan ki mohabbat mein itni taaqat hoti hai
ke dil ka qarar aur aankhon ki neend chean layte hai
maalik almulk ki mohabbat ka aalam kya hoga ?
مجھے اپنے رب پر پورا یقین ہے
اور اسی پر یقین ہے
وہ میری شہ رگ سے زیادہ میرے قریب ہے
وہ ضرور میری سنے گا
mujhe –apne rab par poora yaqeen hai
aur isi par yaqeen hai
woh meri sheh rigg se ziyada mere qareeb hai
woh zaroor meri sunay ga
توبہ روح کا غسل ہے
جتنی بار کی جائے
روح میں نکھار پیدا ہوتا ہے
tauba rooh ka ghusal hai
jitni baar ki jaye
rooh mein nikhaar peda hota hai
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ..!
ہر رکاوٹ میں کوئی نہ کوئی بہتری چپھی ہوتی ہے
یہ بات اللہ ہی بہتر جانتا ہے
har rukawat mein koi nah koi behtari چپھی hoti hai
yeh baat Allah hi behtar jaanta hai
تم اللہ تعالی کے ذکر میں دل لگا لو
سکون اور اطمینان تم سے دل لگا لیں گے
tum Allah taala ke zikar mein dil laga lo
sukoon aur itminan tum se dil laga len ge
ہم جتنا مردے کو کندھا دینے کو افضل سمجھتے ہیں
اتنا کسی زندہ کو سہارا دینا سمجھ لیں
تو ہزاروں انسانوں کے حالات ٹھیک ہوجائیں
hum jitna murdy ko kandha dainay ko afzal samajte hain
itna kisi zindah ko sahara dena samajh len
to hazaron insanon ke halaat theek ho jaye
قیامت تک رہے سجدے میں سر میرا اے الّلہ
کہ یہ زندگی تیری نعمتوں کا شکر کرنے کے لیے کافی نہیں ہے
qayamat tak rahay sjday mein sir mera ae allah
ke yeh zindagi teri nematon ka shukar karne
ke liye kaafi nahi hai
مدد صرف اور صرف اللہ سے مانگو
کامیاب ہو جاؤ گے دنیا میں اور آخرت میں
madad sirf aur sirf Allah se mango
kamyaab ho jao ge duniya mein aur akhirat mein
جس مظلوم کو بادشاہ سے انصاف نہ مل سکے اسے خدا انصاف دلاتا ہے
jis mazloom ko badshah se insaaf nah mil sakay usay kkhuda
insaaf dilaata hai
urdu islamic quotes two line
دل کے مردہ ہونے کی علامت یہ ہے
کہ گناہوں کے زخم اسے تکلیف نہیں دیتے
dil ke murda honay ki alamat yeh hai
ke gunaaho ke zakham usay takleef nahi dete
قرآن پڑھنا، سمجھنا، سیکھنا، سکھانا اور اس پر عمل کرنا صرف مولوی پر نہیں
بلکہ ہر مسلمان پر فرض ہے
quran parhna, samjhna, seekhna, sikhana aur is par
amal karna sirf molvi par nahi
balkay har musalman par farz hai
آنے لگی جو پاس دولت حرام کی
بھول گئے تمام عادت احترام کی
وضو غسل کے فرائض جسے پتا نہیں
غلطیاں وہ بھی نکالنے لگے امام کی
anay lagi jo paas doulat haraam ki
bhool gaye tamam aadat ehtram ki
wudu ghusal ke faraiz jisay pata nahi
ghalatiyan woh bhi nikaalte lagey imam ki
ابتدا ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے
جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
ibtida hai rab jallel ke babarkat naam se
jo dilon ke bhaid khoob jaanta hai
تم نیکی کے مقام کو نہیں پا سکتے
جب تک کہ وہ چیزیں اللہ کی راہ میں قربان نہ کرو جن سے تم کو محبت ہے
tum neki ke maqam ko nahi pa satke
jab tak ke woh cheeze Allah ki raah mein qurbaan nah karo
jin se tum ko mohabbat hai
جو اللہ سے نہیں مانگتے وہ پھر سب سے مانگتے ہیں
jo Allah se nahi mangte woh phir sab se mangte hain
ہزاروں سوچیں الجھاتی ہیں مجھے
مگر اک سجدہ سلجھا دیتا ہے سب
hazaro sochen ulajhte hain mujhe
magar ik sajda suljha deta hai sab
جب ہمارے جینے کی وجہ اللہ ہوگی
تب ہمارے مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہوگی
jab hamaray jeeney ki wajah Allah hogi
tab hamaray mayoos honay ki koi wajah nahi hogi
فرشتہ مجھ کو کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے
میں مسجود ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو
farishta mujh ko kehnay se meri tehqeer hoti hai
mein masjood MLAIKA hon mujhe insaan rehne do
یہ شان ہے خدمت گاروں کی
سرکار کا عالم کیا ہوگا
yeh shaan hai khidmat garon ki
sarkar ka aalam kya hoga
گناہ جوان کا بھی اگرچہ بد ہے لیکن بوڑھے کا بدتر ہے
gunah jawan ka bhi agarchay bad hai lekin
boorhay ka badter hai
short islamic quotes in urdu
خوف خدا ایک ایسا چراغ ہے جس میں
نیکی اور بدی صاف نظر آتے ہیں
khauf kkhuda aik aisa chairag hai jis mein
neki aur badi saaf nazar atay hain
اللہ والوں سے تعلق رکھو طبیعت ٹھیک رہے گی
یہ وہ حکیم ہیں جو لفظوں سے علاج کرتے ہیں
Allah walon se talluq rakho tabiyat theek rahay gi
yeh woh hakeem hain jo lafzon se ilaaj karte hain
رب کہتا ہے کسی کو تکلیف دے کر مجھ سے اپنی خوشی کی
دعا مت کرنا لیکن کسی ایک پل کی خوشی دیتے ہو تو اپنی تکلیف
کی فکر مت کرنا
rab kehta hai kisi ko takleef day kar mujh se apni khushi ki
dua mat karna lekin kisi aik pal ki khushi dete ho to apni takleef
ki fikar mat karna
اللہ کے عشق میں ایک مقام وہ بھی آتا ہے
کہ دعا تو دور کی بات ہے انسان صرف سوچتا ہے
اور اللہ عطا کر دیتا ہے
Allah ke ishhq mein aik maqam woh bhi aata hai
ke dua to daur ki baat hai insaan sirf sochta hai
aur Allah ataa kar deta hai
عبادتیں جھکنے سے مشروط نہیں نیتوں کی پابند ہوتی ہیں
نیتوں میں کھوٹ ہو تو برسوں کی ریاضت بیکار جاتی ہے
ibaadaten jhuknay se mashroot nahi niton ki paband hoti hain
niton mein khout ho to barson ki riyazat bekar jati hai
اک کا پتلا ہوں معافی چاہتا ہوں
عرش والے سے بھی فرش والوں سے بھی خ
ik ka patla hon maffi chahta hon
arsh walay se bhi farsh walon se bhi kh
دانت نعمتیں کھاتے کھاتے ٹوٹ جاتے ہیں
لیکن زبان شکاتیں کرتے کرتے نہیں تھکتی
daant naematain khatay khatay toot jatay hain
lekin zabaan shikayty karte karte nahi thakte
میں اللہ تعالی سے ڈرتا ہوں اللہ تعالی کے بعد اس شخص سے ڈرتا ہوں
جو اللہ تعالی سے نہیں ڈرتا
دنیا میں جھکنے کی بس اک ہی جگہ ہے وہ ہے اللہ کے سامنے
duniya mein jhuknay ki bas ik hi jagah
hai woh hai Allah ke samnay
allah quotes in urdu
جو اللہ کی یاد میں وقت گزارتے ہیں
وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتے
jo Allah ki yaad mein waqt guzartay hain
woh kabhi bhi pareshan nahi hotay
انسان کی تربیت کے لیے اتنا کافی ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے
insaan ki tarbiyat ke liye itna kaafi hai ke Allah dekh raha hai
وہ عورت خوش قسمت ہوتی ہے
جس کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے
woh aurat khush qismat hoti hai
jis ki pehli aulaad beti hoti hai
خدا کو نہیں چاہیے تیرے ماتھے پہ محراب
اے انسان بس اس کی مخلوق کا خیال کر
kkhuda ko nahi chahiye tairay maathey pay maharab
ae insaan bas is ki makhlooq ka khayaal kar
کیجئے ہر بات پر صبرو شکر
بہت حسیں ہے خدا پہ یقین کا سفر
kijiyej har baat par sbro shukar
bohat hsin hai kkhuda pay yaqeen ka safar
دل میں صرف رب کے لیے محبت رکھو
دنیا کی محبت غم کے سوا کچھ نہیں دیتی
dil mein sirf rab ke liye mohabbat rakho
duniya ki mohabbat gham ke siwa kuch nahi deti
میرا اللّه ہی ہے جو مجھے بن مانگے دیتا ہے
یہ جان کر بھی میں خطا کار ہوں گنہگار ہوں
mera ALLAH hi hai jo mujhe ban mangay deta hai
yeh jaan kar bhi mein khata car hon gunehgaar hon
اذان فجر ایسا الارم ہے جو قسمت والوں کو ہی بیدار کرتا ہے
azaan Fajar aisa alarm hai jo qismat walon ko hi bedaar karta hai
اے گناہ کرنے والے گناہ کرتے ہو اور پھر ہنستے ہو
تمہارا یہ ہنسنا اس گناہ سے بڑا گناہ ہے
aygunah karne walay gunah karte ho aur phir hanstay ho
tumhara yeh hansna is gunah se bara gunah hai
توبہ کے آنسو کا کمال یہ ہے کہ
گرتا باہر ہے مگر اندر کی صفائی کر دیتا ہے
tauba ke ansoo ka kamaal yeh hai ke
girta bahar hai magar andar ki safai kar deta hai
اللہ پاک جب کسی کو اپنی قربت عطا کرنے لگتا ہے
تو سب سے پہلے اُس کا اخلاق اچھا کر دیتا ہے
Allah pak jab kisi ko apni qurbat ataa karne lagta hai
to sab se pehlay uss ka ikhlaq acha kar deta hai
اللہ سے تعلق آپ کے “احساس تنہائی” کو ختم کر دیتا ہے
Allah se talluq aap ke” ehsas tanhai” ko khatam kar deta hai
کبھی کبھی عبادتیں نہیں
ندامتیں قبول ہو جاتی ہیں
kabhi kabhi ibaadaten nahi
nadamatain qubool ho jati hain
islamic quotes in urdu 2 lines
گناہوں سے نجات وہی پاتا ہے جو اقرار جرم کر لے
اور ندامت کے لیے توبہ ہی کافی ہے
جو اپنی تنہائیوں کو اللہ کے خوف سے مزین کر لے
اللہ اس کی محفلوں کو بھی اچھا کردے گا
تم اللہ تعالی کے ذکر میں دل لگا لو
سکون اور اطمینان تم سے دل لگا لیں گے
گناہ کے چھوٹا ہونے کی طرف نہ دیکھو
بلکہ یہ دیکھو کہ تم نافرمانی کس کی کر رہے ہو
روز گناہ کرتا ہوں وہ چھپاتا ہے اپنی رحمت سے
میں مجبور اپنی عادت سے ، وہ مشهور اپنی رحمت سے
نشان سجدہ سجا کر بہت غرور نہ کر
وہ نیتوں سے نتیجے نکال لیتا ہے۔
کیوں یہاں ہر کوئی دنیاوی مفادات نہ ملنے پر موت کو گلے
لگانا پسند کرتا ہے کرنا ہی ہے تو اپنے دلوں کو اللہ کے ذکر سے مالامال کرو
: خاک سے بنے انسان میں اگر خاکساری نہیں ہو
تو اس کا ہونا یا نہ ہونا بھی خاک ہی ہے
اگر تم اپنے رب پر بہت بھروسہ رکھتے ہو تو یہ بھی جان لو کہ
تمہارا رب اس بھروسے کو کبھی ٹوٹنے نہیں دےگا
جا نشینِ سیّد ابرار کی با تیں کریں
مصطفٰے کے پہلے پہلے پیا ر کی با تیں کریں۔
دل میں کسی اور کو بسا یا نہ جا یا گا
ذکرِ رسولِ پاک بُھلایا نہ جا یا گا۔
پھر دیں مدینے کی اجازت
پھر دیدارِ مدینہ ہو جا ئے۔۔
چراغ تو حید کے مصطفی ﷺنے جلائے
آ تشِ دوزخ سے انساں مصطفی ﷺ نے بچائے۔
رُتبہ آپ ﷺ کا ہے سب سے عالی
آپ ﷺ ہی ہیں سب کے والی۔۔
دنیا میں سب سے اُونچا میرا نام ہو جائے
اُلفتِ نبی ﷺ میں اگر یہ زندگی تمام ہو جا ئے۔
اس سے پہلے کہ تو کا ندھوں پہ اُٹھ جا ئے
بہتر ہے کہ تیرا سر سجدے میں جھُک جا ئے۔
islamic quotes in urdu text
تمہا رے چہروں پہ ہے دُھول اس قدر
مسلمانوں تم اپنے چہروں کو پہچان نہیں ر ہے۔
دیتا ہوں میں تو صدا تجھے
ہر پل اے خُدا تجھے
سجدے میں رو رو کر ما نگیں ہیں دُ عا ئیں
تُو بھی پکا ر اُن کو ،دے اُ ن کو ہی صدائیں۔
یہ درس کربلا کا ہے
کہ خوف بس خدا کاہے۔
تمہا ر ایک رب ہے پھر بھی تم اسے یا د نہیں کرتے
لیکن اس کے کتنے بندے ہیں پھر بھی وہ تمہیں نہیں بُھولتا۔
قیامت تک رہے سجدے میں سر میرااے خدا
کہ تیری نعمتوں کے شکر کے لئے یہ زندگی کا فی نہیں۔
میرے اعمال پہ ملتا تو بھو کا رہتا
میری اوقات سے بڑھ کر وہ خدا دیتا ہے۔
مکا نو ں کے بنا نے میں عمر ختم کر رہا ہے
بسیں گے دوسرے اور حساب دے گا تُو۔
سر قلم کر واکر حُسین ؑ نے راہِ حق میں
سر بلند کر دیااسلام کا زمانے میں۔
خو ش نصیب ہے وہ جس کو شہادت ملے
شہادت خو ش نصیب ہے جسے حُسین ؑ مل گئے۔
عجب مزاق ہے اسلام کی تقدیر کے ساتھ
کا ٹا حُسین ؑ کا سر۔۔۔ نعرہ تکبیر کے ساتھ
میرا حُسین میری چشمِ تر میں رہتا ہے
عجیب شاہ ہے غریبوں کے گھر میں رہتاہے۔
یو ں تو مانگنے خدا سے جنت گیا تھا میں
پھر کر ب و بلا کو دیکھ کر نیت بدل گئی۔
لوگ ہزار منتوں کے بعد بھی نہیں مانتے
اور میرا رب ایک سجدے میں مان جاتا ہے
میرے ضبط کی حد ٹوٹے تو صرف تیرے آگے
میرے اللہ مجھے صبر کا وہ مقام دے دے
جو اپنے لیے نہیں لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں
ان کے حق میں فرشتے دعا کرتے ہیں
islamic quotes in urdu text images
کسی کو صفائی مت دو اپنی سچائی کی
تم سچے ہو تو اللہ جانتا ہے بس یہی کافی ہے
توبہ ایک ایسا دروازہ ہے جو
موت کی ہچکی تک کھلا رہتا ہے
آپ کا ایمان آپ کا سب سے بڑا خزانہ ہے
اس کی قدر کیجئے اور اس کی خفاظت کیجئے
اے بہت جلد راضی ہونے والے رب میری دعا قبول فرما اور میرے
تمام گناہ معاف کردے
میرا پروردگار مجھے ستر ماؤں سے زیادہ پیار دیتا ہے
سادگی ایمان کی علامت ہے،حیا اور کم بولنا ایمان کی شاخیں ہیں
اللہ کے عشق میں ایک مقام وہ بھی آتا ہے کہ دعا تو دور کی بات ہے
انسان صرف سوچتا ہے اور اللہ عطا کر دیتا ہے
ہزاروں سوچیں الجھاتی ہیں مجھے
مگر اک سجدہ سلجھا دیتا ہے سب
پیدائشی طور پر انسان نہ تو فرشتہ ہے اور نہ شیطان، لیکن اپنے اعمال
کے ذریعہ فرشتہ سے بھی بہتر ہوسکتا ہے اور شیطان سے بھی بدتر ہوسکتا ہے
خدا کے نام سے ہر چیز کا آغاز کرتا ہوں
اسی پر ہے بھروسہ اسی پر ناز کرتا ہوں
نہ دنیا سے نہ دولت سے،
نہ گھر آباد کرنے سے،
تسلّی ملتی ہے،
خدا کو یاد کرنے سے،
توڑنے والے ہزار بیٹھے ہیں مگر جوڑنے والی ذات بس اللّه
عزوجل کی ہے
اے انسان اتنا غرور کس بات کا
مٹی سے بنے ہو مٹی میں جانا ہے۔
دنیا والے چہرے اور مال کو دیکھتے ہیں
عرش والا دل اور اعمال کو دیکھتا ہے
سر ہو سجدے میں دل میں دغا بازی ہو
ایسے سجدے سے بھلا کیسے خدا راضی ہو
جو سجدوں میں روتا ہے اسے لوگوں کے سامنے رونا نہیں پڑتا
یاد رکھو نماز پانچ وقت اور اخلاق چوبیس گھنٹے فرض ہیں
میں سر کے بل گرا تھا گناہوں کے بوجھ سے
دنیا سمجھ رہی تھی کہ سجدے میں پڑا ہے
نہیں آتا مانگنا تو خالی ہاتھ پیھلا دو
وہ جانتا ہے بند لبوں کی بھی بولیاں سننا
کامیابی کا سفر نماز اور تلاوت قرآن کے بناء ادھور ہے
پتا نہیں کیا جادو ہے سجدے میں
جتنا جھکتا ہوں اتنا اوپر جاتا ہوں۔
یااللہ جو ہاتھ تیرے آ گے پھیلتے ہیں
انہیں اپنے بندوں کے آگے پھیلانے سے بچا۔
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہیں
یہ عبرت کی جاہ ہیں تماشہ نہیں ہیں
deep islamic quotes in urdu
فرشتہ مجھ کو کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے
میں مسجود ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو
پوری کائنات میں کوئی کسی کا اتنا انتظار نہیں کرتا جتنا
رب کریم اپنے بندے کی توبہ کا انتظار کرتا ہے
جب ہر چیز کو چھوڑ ہی جانا ہے تو پھر
حاصل کیا ہے، محرومی کیا ہے، جیت کیا ہے، ہار کیا ہے؟
امید کا دامن کبھی مت چھوڑیں کمزور تمھارے حالات ہوسکتے ہیں
اللہ تعالیٰ کی ذات نہیں
اللّٰہ پاک کو اپنے بندوں کا سردیوں میں کیا گیا وضو
اور گرمیوں میں رکھے گیے روزے بے حد پسند ہوتے ہیں
رات بھر شبنم گرتی ہے فقط اس لئے کہ پتہ پتہ ذکر اللہ کرے با وضو ہو کر
بن مانگے ہی مل جاتی ہیں تابیریں کسی کو
کوئی خالی ہاتھ رہ جاتا ہے ہزاروں دعاوں کے بعد
مقدر اتنی بار بدلتا ہے جتنی بار بندہ اللہ پاک سے رجوع کرتا ہے
کسی کی غلطیوں کو بے نقاب نہ کرو
اوپر اللہ سب دیکھ رہا ہے تم حساب نہ کرو
اے خدا مجھ سے نہ لے میرے گناہوں کا حساب
میرے پاس اشک ندامت کے سوا کچھ بھی نہیں
اگر میری زندگی میں دکھ نہ ہوتے تو
میں اپنے رب کے ساتھ دعا کا رشتہ کیسے نبھاتا
میت اور قبر کو دیکھ کر بھی ہم اپنے اعمال درست نہیں کرتے
قبرستان سے واپسی پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بس اسی نے مرنا تھا.😢😢
آپ اللہ کو اتنا قریب سمجھو کہ وہ آپ کے خاموش الفاظ بھی سنتا ہے
اللہ تعالی رزق کی طرح اچھے اخلاق کی بھی تقسیم فرماتا ہے
رزق سب کو لیکن اخلاق حسنہ اپنے پسندیدہ بندوں کو دیتا ہے
اے اللہ پاک میرے وہ سب گناہ معاف فرما جو تیرے علم میں
ہیں آمین یا رب العالمین
یا اللہ میرے ان گناہوں کو معاف فرما دے جو میری دعائیں قبول ہونے
نہیں دیتے آمین ثم آمین
islamic quotes in urdu one line
رزق اور عزت کسی کے اپنے اختیار میں ہیں اللہ تعالی جسے
چاہے بے شمار دیتا ہے
مسجد کو بنادی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہیں برسوں سے نمازی نہ بن سکا
اللہ کو پسند نہیں سختی زبان میں
اسی لیۓ تو نہیں رکھی ہڈی زبان میں
اللہ کی رحمت گھیر لیتی ہے اس مکان کو
جو سن کر اُٹھ جاتا ہے فجر کی اذان کو
اللہ پاک جب کسی کو اپنی قربت عطا کرنے لگتا ہے
تو سب سے پہلے اُس کا اخلاق اچھا کر دیتا ہے
اس خدا سے ڈرتے رہو جس کی صفت یہ ہے کہ اگر تم بات کرو تووہ
سنتا ہے اگر دل میں رکھو تو وہ جانتا ہے
دوسروں کو خود سے بہتر ہی سمجھو کیا پتا اللہ سے اس کا
معاملہ ہم سے زیادہ بہتر ہو…
اگر اللہ آپ سے انتظار کروا رہا ہو تو اس سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے
تیار ہو جائیں جتنا آپ نے مانگا تھا❤
میں انسان ہوں نہیں سمجھ سکتا تیری مصحلت
تو میرا رب ہے میری مشکلیں حل کر دے
ہمیں عزت اس خدا نے دی ہے v کسی کے برا چاہنے سے فرق نہیں پڑتا
کسی سے نیکی کرتے وقت بدلہ کی امید نہ رکھو
کیونکہ اچھائی کا بدلہ انسان نہیں اللہ دیتا ہے
غم میں تو اللہ یاد آتا ہے کبھی خوشی میں بھی یاد کر لیا کرو
کیونکہ خوشحالی میں یاد کرنے والے کو اللہ اسے زیادہ پسند فرماتا یے
آزمائش تو ان ہی کیلئے ہوتی ہیں جنہیں اللہ چاہتا ہے
اور صبر وہی کرتے ہیں جو اللہ کو چاہتے ہیں
جب تم تھک جاؤ تو اللہ کے سامنے رو لیا کرو
مشکلوں کا وزن گھٹ جائے گا
اگر زندگی عارضی ہے تو مشکلات بھی مستقل نہیں
بس تم اپنے رب کے شکر گزار رہو
short islamic quotes in urdu
تنگدستی میں سخاوت کرنا غصے میں سچ بولنا اور طاقت ہوتے ہوئے
معاف کرنا بہترین نیکی ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے وہ بدلہ نہیں لیتا نرم مزاج اور نرم خو
شخص پر دوزخ کی آگ حرام ہے
بد نصیب ہے وہ شخص جو والدین کی خدمت کرکے ان کی دعا
نہیں لیتا اور لوگوں سے کہتا پھرتا ہے کہ میرے لیے دعا کرنا
عورتوں میں سب سے اچھی عورت وہ ہے جس سے اس کا شوہر
دیکھے تو خوش ہو جائے
جب دل اداس ہو اور آنکھوں میں آنسو ہوں تو بس یہ بات یاد رکھنا
کہ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گا
اللہ کی رحمت کی پہلی نشانی یہ ہے کہ انسان کو اپنے عیب
نظر آنے شروع ہوجاتے ہیں
کامیابی کا سفر نمازاورتلاوت
قران کےبناءادھورہے….
پہلے مسجدیں تھیں کچّی تو پکّے تھے نمازی
آج مسجدیں ہیں پکی تو کچے ہیں نمازی
پتا نہیں کیا جادو ہے سجدے میں
جتنا جُھکتا ہوں اتنا اوپر جاتا ہوں۔
سب روٹھیں پر
رب نہ روٹھے۔۔
جرم میں ہم کمی کریں بھی کیوں ۔
تم سزا بھی تو کم نہیی کرتے۔
ہیں نما زیں سبھی میری پو ری
بس فر ضِ انسا نیت قضا ہوا ہے
اللہ نے جو تم کو دیا ہے اس پر راضی رہو
تو سب سے بڑھ کر دولت مند ہو جاؤ گے
آجائیگا اندھیرا دنیا میں ایک دن
زندگی جینے کا سلیقہ سیکھو
قابلیت تو بڑھ گئی ماشاءاللہ
مگر افسوس کہ مسلمان نہ رہے
خدا کے نام سے ہر چیز کا آغاز کرتاہوں
اسی پر ہے بھروسہ اسی پر ناز کرتا ہوں
اللہ انسان کو آزماتا ضرور ہے مگر
آزمائش میں تنہا نہیں چھوڑتا۔! 😍
مجھے لوگوں کو نہیں
اپنے اللّٰہ کو راضی کرنا ہے💝
زندگی کو رمضان جیسا بنا لو
تو موت عید جیسی ہوگی
Quranic Verses quote in Urdu
پھر اگر نہ لا سکو اور ہم فرمائے دیتے ہیں کہ ہر گز نہ لا سکو گے تو ڈرو اس آگ
سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیار رکھی ہے کافروں کے لیے
(اَلْبَقَرَة24)
اور اگر تمہیں اس کتاب کے بارے میں کوئی شک ہو جو ہم نے اپنے
خاص بندے پرنازل کی ہے تو تم اس جیسی ایک سورت بنالاؤ
اور اللہ کے علاوہ اپنے سب مددگاروں کو بلالو اگر تم سچے ہو۔
(اَلْبَقَرَة23)
جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور
اس نے آسمان سے پانی اتاراپھر اس پانی کے ذریعے تمہارے کھانے
کے لئے کئی پھل پیدا کئے تو تم جان بوجھ کر اللہ کے شریک نہ بناؤ۔
(اَلْبَقَرَة22)
جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا
اور اس نے آسمان سے پانی اتاراپھر اس پانی کے ذریعے تمہارے
کھانے کے لئے کئی پھل پیدا کئے تو تم جان بوجھ کر اللہ کے شریک نہ بناؤ۔
(اَلْبَقَرَة22)
اے لوگو!اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے
لوگوں کو پیدا کیا۔ یہ امید کرتے ہوئے(عبادت کرو) کہ
تمہیں پرہیزگاری مل جائے۔
(اَلْبَقَرَة21)
بجلی یوں معلوم ہوتی ہے کہ ان کی نگاہیں اچک کرلے جائے گی۔ (حالت یہ کہ)جب
کچھ روشنی ہوئی تو اس میں چلنے لگے اور جب ان پر اندھیرا چھا گیا تو کھڑے رہ گئے
اور اگراللہ چاہتا تو ان کے کان اور آنکھیں سلَب کر لیتا۔ بیشک اللہ ہر شے پر قادرہے۔
(اَلْبَقَرَة20)
یا (ان کی مثال) آسمان سے اترنے والی بارش کی طرح ہے جس میں
تاریکیاں اور گرج اور چمک ہے ۔ یہ زور دار کڑک کی وجہ سے موت کے
ڈر سے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس رہے ہیں حالانکہ اللہ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے۔
(اَلْبَقَرَة19)
بہرے، گونگے، اندھے ہیں پس یہ لوٹ کر نہیں آئیں گے۔
(اَلْبَقَرَة18)
:ان کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے آگ روشن کی پھر
جب اس آگ نے اس کے آس پاس کو روشن کردیا تواللہ ان کا نور لے
گیا اور انہیں تاریکیوں میں چھوڑ دیا،انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔
(اَلْبَقَرَة17)
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدلی تو
ان کی تجارت نے کوئی نفع نہ دیا اوریہ لوگ راہ جانتے ہی نہیں تھے۔
(اَلْبَقَرَة16)
اللہ ان کی ہنسی مذاق کا انہیں بدلہ دے گا اور (ابھی)وہ
انہیں مہلت دے رہا ہے کہ یہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔
(اَلْبَقَرَة15)
Motivational Quranic Verses
اور جب یہ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں :ہم ایمان
لاچکے ہیں اور جب اپنے شیطانوں کے پاس تنہائی میں جاتے ہیں
تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، ہم توصرف ہنسی مذاق کرتے ہیں ۔
(اَلْبَقَرَة14)
اور جب ان سے کہا جائے کہ تم اسی طرح ایمان لاؤ جیسے اور
لوگ ایمان لائے توکہتے ہیں :کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان لائیں ؟
سن لو: بیشک یہی لوگ بیوقوف ہیں مگر یہ جانتے نہیں ۔
(اَلْبَقَرَة13)
سن لو:بیشک یہی لوگ فساد پھیلانے والے ہیں مگر انہیں (اس کا)شعور نہیں ۔
(اَلْبَقَرَة12)
اورجب ان سے کہا جائے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہی
ں ہم توصرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔
(اَلْبَقَرَة11)
ان کے دلوں میں بیماری ہے تو اللہ نے ان کی بیماری میں اور
اضافہ کردیا اور ان کے لئے ان کے جھوٹ بولنے کی وجہ سے دردناک عذاب ہے۔
(اَلْبَقَرَة10)
یہ لوگ اللہ کو اور ایمان والوں کو فریب دینا چاہتے ہیں
حالانکہ یہ صرف اپنے آپ کو فریب دے رہے ہیں اور انہیں شعور نہیں
(9اَلْبَقَرَة)
اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہرلگادی ہے اور
ان کی آنکھوں پرپردہ پڑا ہواہے اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔
(اَلْبَقَرَة7)
بیشک وہ لوگ جن کی قسمت میں کفر ہے ان کے لئے برابر ہے
کہ آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں ،یہ ایمان نہیں لائیں گے۔
(اَلْبَقَرَة6)
یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اوریہی لوگ
کامیابی حاصل کرنے والے ہیں ۔
(اَلْبَقَرَة5)
اور وہ کہ ایمان لائیں اس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اترا
اور جو تم سے پہلے اترا اور آخرت پر یقین رکھیں ۔
(اَلْبَقَرَة4)
وہ لوگ جو بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں
اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے کچھ(ہماری راہ میں ) خرچ کرتے ہیں ۔
(اَلْبَقَرَة3)
وہ بلند رتبہ کتاب جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ۔اس
میں ڈرنے والوں کے لئے ہدایت ہے۔
(البقرہ 2)
quran ayat in urdu text copy paste
ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے
احسان کیا نہ کہ ان کا راستہ جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا۔
(الفاتحہ 5-7)
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔
(الفاتحہ 4)
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہان والوں کاپالنے والا ہے۔
(الفاتحۃ – 1)
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو اللہ تعالی
کبھی راہ پر نہ لائے گا اور ان کے لیے درد ناک سزا ہوگی۔
(پارہ 14 سورہ نحل آیت 104)
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔
(پارہ 11 سورہ توبہ آیت 119)
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہمارے احکام کا جھوٹا بتلایا ایسے ل
وگ دوزخ میں رہنے والے ہیں۔
(پارہ 6 سورہ المائدہ آیت 10)
اور اللہ تعالی سے ڈرو بلاشبہ اللہ تعالی دلوں تک کی باتوں
کی پوری خبر رکھتا ہے۔
(پارہ 6 سورہ المائدہ آیت 7)
جو کچھ رسول تمہیں عطا فرمائیں اسے لے لو اور جس سے منع فرمائیں
باز رہو اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ کا عذاب سخت ہے
quran motivational quotes in urdu
اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں مت جھگڑو
کہ بکھر کا کمزور ہو جاؤ گے
بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو!
ان پر درود اور خوب سلام بھیجو
اللہ تعالی نے تمھارا نام مسلمان رکھا ہے اگلی کتابوں میں اور
لوگوں پر گواہی دو
اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو شمار نہ کر سکو گے
بے شک تمھارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آیا اور روشن کتاب
جس نے رسول کا حکم مانا بے شک اس نے اللہ کا حکم مانا۔
اے ایمان والو! اگر تمھارے پاس کوئی فاسق خبر لائے تو تم تحقیق کرو۔
islamic hadees in urdu
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے انسان
کا ہر عمل اس کی ذات کے لیے ہے سوائے روزہ کے کہ وہ خاص میرے
لیے ہے میں ہی اس کا بدلہ دوں گا
جس نے ایک روزہ جان بوجھ کر چھوڑا وہ زندگی بھر بھی روزے رکھتا رہے پھر بھی
ایک چھوڑے ہوئے روزے کا ثواب نہیں پا سکتا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روزہ ایک ڈھال ہے
جس کے ذریعے سے بندہ آگ سے بچتا ہے
(مسند احمد15264)
مسلمان کی ناحق بے عزتی کرنا سود کھانے سے بھی بڑا گناہ ہے
لوگوں میں بدترین شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے حق
میں تنگی کرنے والا ہو
بخار جہنم کی بھاپ کے اثر سے ہوتا ہے اسے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو
جنت میں نہ کوئی مکار آدمی داخل ہوگا نہ بخیل اور نہ
لوگوں پر احسان جتانے والا
جو آدمی غصے کو پی جاتا ہے اور غصہ کرنے پر قادر بھی ہوتا ہے
اللہ اس کے دل کو ایمان سے بھر دیتا ہے
قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ عرب کی سرزمین دوبارہ چرا
گاہوں اور نہروں میں بدل جائے گی
اگر تم گناہ کرو یہاں تک کہ تمہارے گناہ آسمان تک پہنچ
جائیں پھر تم توبہ کرو تو اللہ تمہیں ضرور معاف کرے گا
40 short hadees in urdu
زمانہ جلدی جلدی گزرے گا اور دین کا علم دنیا میں کم ہو جائے گا
دلوں میں بخیلی سما جائے گی اور لڑائی بڑھ جائے گی
میری امت کے تمام لوگوں کے گناہ اللہ تعالی بخش دے گا سوائے
ان لوگوں کے جو گناہ کر کے لوگوں کو فخر سے بتائیں کہ ہم نے یہ گناہ کیا ہے
اذان اور اقامت کے درمیان دعائیں رد نہیں ہوتی لہذا دعا مانگا کرو
جب تمہاری اولاد بولنا شروع کرے تو سب سے پہلے لا الہ الا اللہ سکھاؤ
مومن نہ تو طعنہ کرنے والا ہوتا ہے اور نہ لعنت کرنے والا اور
نہ فحش بکنے والا زبان دراز
کامل مومن وہ ہے جو خوش اخلاق ہو اور گھر والوں سے
نرم سلوک کرنے والا ہو
جب تم تین آدمی ہو تو دو آدمی اپنے ساتھی کو چھوڑ کر اپس
میں سرگوشی نہ کیا کرو کیونکہ اس سے اس کی دل آزاری ہوتی ہے
تم کسی کی کمزوریوں کو تلاش میں نہ رہا کرو اور جاسوسوں
کی طرح کسی کے عیب معلوم کرنے کی کوشش بھی نہ کرو
میت کو زندہ کے رونے سے عذاب دیا جاتا ہے
قبروں پر نہ بیٹھو اور نہ ہی ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو
ہمارے اور کافروں کے درمیان فرق نماز ہے جس نے نماز
چھوڑ دی اس نے کفر کیا
مومن کا مرض اس کی خطاؤں کا کفارہ ہوتا ہے
صدقہ کو حقیر نہ جانو کیونکہ اس کا ایک دانہ بھی قیامت
میں پہاڑ جتنا وزن رکھتا ہے
خیرات کیا کرو صدقہ تم کو دوزخ کی اگ سے چھڑانے کا ذریعہ ہے
اللہ تعالی فرماتا ہے کہ اے ابن ادم تو خرچ کرتا جا
میں تجھے دیتا جاؤں گا
best hadees in urdu
مومن کی بہترین سحری کھجور ہے
بے شک اللہ تعالی فحش اور فحاشی کو پسند نہیں کرتا
میں نے جنت میں دیکھا کثرت سے وہ لوگ ہیں جو دنیا میں فقیر تھے
سب سے پہلے جو چیز انسان کے ترازو ئے اعمال میں رکھی جائے گی
وہ انسان کا وہ خرچہ ہوگا جو اس نے اپنے گھر والوں پر کیا ہوگا
لوگوں میں بدترین شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے حق
میں تنگی کرنے والا ہو
اللہ اس کے چہرے کو تر و تازہ رکھتا ہے جو حدیث سنے اور آگے بڑھائے
لذتوں کو ختم کرنے والی موت کو کثرت سے یاد کیا کرو
قبروں کو سجدہ گاہ نہ بناؤ
تم ایسے آدمی کے پاس نہ جاؤ جو غیب کے علاوہ علم کا دعوی کرنے والا ہو
آدمی کے جھوٹ ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی
بات کو آگے بیان کر دے
ہر انسان سے غلطی ہوتی ہے اور غلطی کرنے والوں میں بہترین
وہ ہے جو توبہ کرے
اچھی بات کہنا خاموشی سے بہتر ہے اور خاموش رہنا بری
بات کہنے سے بہتر ہے
کامل مومن وہ ہے جو خوش اخلاق ہو اور گھر والوں سے نرم
سلوک کرنے والا ہو
نماز نور ہے اور صدقہ دلیل ہے اور صبر روشنی ہے اور قران تیری دلیل ہے
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشاد فرمایا کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ; کون سا عمل
اللہ کے سب سے زیادہ محبوب ہے ارشاد فرمایا وقت پر نماز پڑھنا
جو شخص اچھی طرح وضو کرے اور اس کے بعد فرض نماز پڑھے
تو اس کے ایک نماز سے دوسری نماز پڑھنے تک کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں
hadees images in urdu
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب عورت اپنے
خاوند کے سوا کسی غیر کے لیے زینت کرے تو وہ اس کے لیے اگ ہوا عیب ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں جب تم بیمار کے پاس
جاؤ تو اسے اپنے لیے دعا کی طلب کرو کیونکہ بیمار کی
دعا ایسی ہے جیسے ملائکہ کی دعا
جنت میں ایسے لوگ داخل ہوں گے جن کے دل چڑیوں کی طرح نرم ہوں گے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے تھے تو تین
بار کرتے تھے اور جب کچھ مانگتے تھے تو تین بار مانگتے تھے
جب تمہاری اولاد بولنا شروع کرے تو اس کو سب سے پہلے
لا الہ الا اللہ سکھاؤ
مومن کا مرض اس کی خطاؤں کا کفارہ ہوتا ہے
خیرات کیا کرو کہ صدقہ تم کو دوزخ کی اگ سے چھڑانے کا ذریعہ ہے
صدقہ سائل کے ہاتھ سے پہلے اللہ کی بارگاہ میں جاتا ہے
لوگوں پر اسانی کرو سختی نہ کرو اور خوشی سے بات کرو نفرت نہ دلاؤ
انسان کا ہر عمل اس کے لیے ہے مگر روزہ اللہ کے لیے ہے
اسانی پیدا کرو تنگی نہ پیدا کرو لوگوں کو تسلی دو نفرت نہ دلاؤ
کسی کو نیکی کی تلقین کرنا صدقہ ہے اور کسی کو برائی
سے روکنا بھی صدقہ ہے
hadees in urdu text sms
اللہ تعالی نے میری امت کے وسوسوں یا دل کے خیالات کو معاف
کر دیا ہے جب تک انسان اس پر عمل نہ کرے یا زبان سے نہ نکالے
جب تم بیمار کے پاس جاؤ تو اس سے اپنے لیے دعا کی طلب کرو
بیمار کی دعا ایسی ہے جیسے ملائکہ کی دعا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوی کی کمزوریاں تلاش
کرنے سے منع فرمایا ہے
اقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹیوں کو برا مت سمجھو بے
شک وہ محبت کرنے والی ہیں
حضور پر نور نے ارشاد فرمایا جو دن کی شروع میں سورہ یاسین
پڑھ لے تو اس کے تمام ضروریات پوری ہوں گی
صبح کا اغاز صدقے سے کیا کرو کیونکہ مصیبت صدقے سے
اگے قدم نہیں بڑھاتی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے اے اللہ مجھے
بری عادتوں برے کاموں بری خواہشوں اور بری بیماریوں سے بچا
نظر کا لگنا حق ہے اگر کوئی چیز تقدیر پر سبقت لے جانے والی
ہوتی تو وہ نظر ہوتی
مسلمان کا اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے
ایک وقت ایسا ائے گا کہ دین پر قائم رہنا اتنا مشکل ہوگا جتنا
ہاتھ میں چنگاری پکڑنا
جس گھر میں قران پڑھا جاتا ہے وہ اسمان والوں کو ایسا
دکھائی دیتا ہے جیسا کہ زمین والوں کو ستارے دکھائی دیتے ہیں
مسلمانوں اپنے گھر میں اکثر قران مجید پڑھتے رہا کرو کیونکہ جس
گھر میں قران مجید نہیں پڑھا جاتا اس میں خیر و برکت نہیں ہوتی
جھوٹ چہرے کو سیاہ کرنے والا ہے
short hadees in urdu copy paste
جب اللہ کسی بندے کو پسند کرتا ہے تو اس پر خوب ازمائش ڈالتا ہے
جو شخص پابندی سے استغفار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر
تنگی سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اپنی نفل نماز اپنے گھروں میں پڑھا کرو، انہیں قبرستان نہ بناؤ
چغل خور جنت میں نہیں جائےگا۔
میری شفاعت میری امت کے اسی شخص کے لیے ہے جو میرے
گھرانے سے محبت رکھنے والا ہو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص مجھے زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کی ضمانت دے
دے تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں
فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم:
بکری کی عزت کرو اور اس سے مٹی جھاڑو کیونکہ وہ جنتی جانور ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص اللہ کی رضا کی خاطر مسجد بناتا ہے تو اللہ اس کے
لیے جنت میں گھر بناتا ہے
جنت میں ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے
اس دروازے سے صرف روزے دار ہی داخل ہو سکتے ہیں
اور کوئی نہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میری امت کے لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی
،جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے
:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
چار باتیں انبیاء ورسل کی سنت میں سے ہیں: حیا کرنا،
عطر لگانا، مسواک کرنا اور نکاح کرنا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بڑی زیادتی
یہ ہے کہ آدمی ناحق کسی مسلمان کی بےعزتی کریے
مسلمانوں میں کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہیں
جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بدبو سے فرشتہ ایک میل
دور ہٹ جاتا ہے۔
وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کا پڑوسی اس کی
آفتوں سے محفوظ نہ ہو
سلام میں پہل کرنے والا غرور و تکبر سے پاک ہے
سفید کپڑے پہنا کرو اس لیے کہ وہ بہت پاکیزہ اور پسندیدہ ہے
:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
زیادہ مت ہنسو کیونکہ زیادہ ہنسنے سے دل مردہ ہوجاتا ہے
جو عورت اس حال میں انتقال کرے کہ اس کا شوہر اس
سے راضی اور خوش ہے تو وہ عورت جنتی ہے
مومن کی جان اپنے قرض کے سبب معلق رہتی ہے۔ جب تک کہ
اس کا قرض ادا نہ کر دیا جائے
جو آدمی سود کا ایک درہم جان بوجھ کر کھائے اس کا گناہ چھتیس
بار زنا کرنے سے زیادہ ہے
جس بدن کو حرام غذا دیں گئی وہ جنت میں داخل نہ ہوگا
تم میں بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن کو سیکھا اور دوسروں کو سکھایا
انسان کا اپنی زندگی کے ایام میں ایک درہم صدقہ کرنا مرنے کے
وقت سو درہم صدقہ کرنے سے بہتر ہے
اللہ تعالی کے نزدیک تمام آبادیوں میں محبوب ترین جگہیں اس کی
مسجدیں ہیں اور بدترین مقامات بازار ہیں۔
قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ میرے قریب وہ شخص
ہوگا جس نے سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجا ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
گناہ سے توبہ کرنے والا اس شخص جیسا ہے جس نے کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو
مسلمان کو گالی دینا فسق و گناہ ہے
قیامت اس واقت آئے گی جب زمین پر کوئی اللہ اللہ کہنے
والا نہیں رہ جائے گا
کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں
اس کے ماں باپ بیٹے اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں
جو عورت بغیر کسی عزر معقول کے شوہر سے طلاق مانگے۔ اس
پر جنت کی خوشبو حرام ہے
تم میں سے جب کوئی شخص کچھ کھانا چاہے تو داہنے ہاتھ سے
کھائے اور جب کوئی چیز پینا چاہے تو داہنے ہاتھ سے پیے
حسد سے اپنے آپ کو بچاؤ اس لئے کہ حسد نیکیوں کو اس طرح
کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو
آدمی کے جھوٹا ہونے کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ ہر سنی
سنائی بات بیان کر دے
مسلمان بندے سے قیامت کے دن سب سے پہلے جس چیز کا حساب
لیا جائے گا وہ فرض نماز ہوگی