Heart Touching Islamic Quotes In Urdu

Table of Contents

Heart Touching Islamic Quotes In Urdu

In this Urdu blog post, I will share heart Touching Islamic Quotes In Urdu. So, if you like my post with a picture, share your friends, family, and parents. because you like my post this is the best Islamic Quotes in Urdu. It is free to download Urdu quotes and pictures and easy to use for WhatsApp status and anywhere. So let’s get started on the journey of Islamic Quotes in Urdu. Also, read another amazing post:

Islamic Quotes In Urdu

جس شخص کی زبان اس پر حاکم بن جائے وہ ذلیل ہو کر رہتا ہے

Islamic Quotes In Urdu

عقلمند کا سینہ اس کے رازوں کا صندوق ہوتا ہے

انسان پر تعجب کروں جو چکنائی سے بنی ہوئی چیز سے دیکھتا ہے گوشت زبان سے بولتا ہے

ہڈی سے سنتا ہے اور ایک خالی جگہ سے سونگھتا ہے

جب دنیا کسی کی طرف متوجہ ہوتی ہے تو دوسروں کی خوبیاں بھی اسے مل جاتی ہیں

اور جب کسی سے رخ پھیرتی ہے تو اس کی خوبیوں سے بھی اسے محروم کر دیتی ہے

سب سے کمزور ادمی وہ ہے جو لوگوں کو دوست نہ بنا سکے اور اس سے بھی کمزور

وہ شخص ہے جو لوگوں کو دوست بنانے کے بعد ضائع کر دے

جس کے قریبی لوگ اس کی قدر نہیں کرتے تو وہ دور والیے اس کی توقیر و تعظیم لگ جاتے ہیں

ہیبت و خوف سے ناکامی اور حد سے زیادہ حیا کرنے سے محرومی ملتی ہے

مواقع بادلوں کی طرح اتے جاتے رہتے ہیں بس اگر کسی خیر کا موقع مل جائے تو اسے ضائع مت کرو

یا ابن ادم تو دیکھ رہا ہے کہ تیرا رب تجھ پر ہر ان ہرگڑی نعمتیں برسا رہا ہے

جبکہ تو اس کی مصیبت پر ڈٹا ہوا ہے نعمتوں کو دیکھ کر تجھے گناہ سے باز ا جانا چاہیے

جب کوئی کسی بات کو چھپاتا ہے تو وہ اس کی زبان کی لغزش

اور چہرے کے خد و خال سے ظاہر ہوتی جاتی ہے

جب تک بیماری کے ساتھ کام کرنا ممکن ہو کرتے رہو

سب سے افضل زہد زہد کو چھپانا ہے

سب سے بڑی مالداری امید کو خیر باد کہنا ہے

جس کی امید لمبی ہوگی اس کا عمل خراب ہو جائے گا

اگر نفلی عبادت فرائض میں نقصان کا سبب بن رہی ہو تو ایسے نوافل سے ثواب حاصل نہ ہوگا

وہ گناہ جو اپ کو غمگین کر دے اس نیکی سے بہر ہے جو اپ کو عجب

خود پسندی میں مبتلا کر دے

سخاوت وہ ہے جو بن مانگے عطا کیا جائے اور چیز مانگ کر دی جائے وہ حیا

اور شرمندگی سے بچنے کے لیے ہے

heart touching Islamic Quotes In Urdu

عقل جیسی مالداری نہیں جہالت جیسی ناداری نہیں ادب جیسی میراث کوئی نہیں

اور مشورہ جیسی دانشمندی کوئی نہیں

صبر دو طرح کا ہوتا ہے کہ وہ صبر جو کسی ناگوار صورت کے پیش انے پر کیا جائے

تو دوسرا وہ سفر جو کسی محبوب چیز سے محرومی پر کیا جائے

مال تمام شہوات کا مادہ اور بنیاد ہے

Islamic Quotes In Urdu

زبان ایک درندہ ہے اگر اسے ازا چھوڑ دیا جائے تو ہلاک کر دے گا

Islamic Quotes In Urdu

محبوب لوگوں کو کھو دینا انسان کو وطن میں بھی پردے سے بنا دیتا ہے

جب عقل کامل ہو جاتی ہے تو کلام کم ہو جاتا ہے

Islamic Quotes In Urdu

مجھے اس شخص پر تعجب ہوتا ہے جو اللہ تعالی کی رحمت سے نا امید ہو بیٹھا ہے

حالانکہ اس کے پاس استغفار موجود ہے

جو شخص اپنے اور اللہ کے تعلق کو درست کر لے گا اللہ تعالی اس کے

اور لوگوں کے تعلق کو درست کر دے گا

کامیاب کی وہ ہے جو لوگوں کو اللہ کی رحمت سے نا امید نہ کرے

اور انہیں اللہ کے عذاب سے مامون نہ کریں

تقوی کے ساتھ تھوڑا عمل بھی بہت ہے جو چیز قبول ہو جائے وہ تھوڑی کیسے ہو سکتی ہے

دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے اس کا ظاہر نرم و ملائم اور دلکش ہے جبکہ

اس کے اندر ہلاکت خیر زہر چھپا ہوا ہے

جس شخص کے دل میں خالق کی عظمت ہوتی ہے ساری مخلوق اس

کی نگاہ میں چھوٹی ہو جاتی ہے

صدقہ کے ذریعے اللہ تعالی سے رزق طلب کرو

اپنے اپ کو تہمت کی جگہوں پر لے جانے والا اس شخص کو ملامت نہ کرے جو

اس کے بارے میں بدگمانی کرتا ہے

فقر بڑی موت ہے

Islamic Quotes In Urdu text

لوگ جس چیز سے نہ وافق ہوں اس کے دشمن ہوتے ہیں

سینے کا کشادہ پن سرداری کا زینہ ہے

جسے صبر فائدہ نہ پہنچا سکے اسے بے صبری ہلاکت کر دیتی ہے

لالچی ذلت کی بیڑیوں میں جکڑا رہتا ہے

مختلف حالات کے الٹ پلٹ ہونے میں ادمی کے جواہر کا پتہ چلتا ہے

ہر برتن کی یہ حالت ہے کہ جب اس میں کچھ ڈالی جائے تو وہ تنگ ہوتا ہے

لیکن علم کا برتن ایسا ہے کہ جب اس میں کوئی ڈالی جائے تو وہ کھلتا چلا جاتا ہے

اگر کوئی شخص اپ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہے تو وہ اپ

اس کے گمان کو سچا کر کے دکھائیں

میں نے اللہ تعالی کو ارادوں کے ٹوٹنے اور نیتوں کے بکھرنے سے پہچانا

غیرت مند ادمی کبھی زنا نہیں کرتا

موت بہترین پہرے دار ہے

ادمی کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک اللہ تعالی کے

خزانوں پر اس کا اعتماد اپنے پاس موجود چیزوں سے زیادہ نہ ہو جائے

ہر ادمی کے مال میں دو شریک ہوتے ہیں ایک وارث دوسرا حوادثات زمانہ

islamic poetry quotes in urdu

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھو کریں سب کی کھائے کیوں

دِل کو جو عقل دے خدا تیری گلی سے جائے کیوں

رُخصتِ قافلہ کا شور غش سے ہمیں اُٹھائے کیوں

سوتے ہیں اُن کے سایہ میں کوئی ہمیں جگائے کیوں

بار نہ تھے حبیب کو پالتے ہی غریب کو

روئیں جو اَبْ نصیب کو چین کہو گنوائے کیوں

یادِ حُضور کی قسم غفلتِ عیش ہے سِتم

خُوب ہیں قیدِ غم میں ہم کوئی ہمیں چُھڑائے کیوں

دیکھ کے حضرتِ غنی پھیل پڑے فقیر بھی

چھائی ہے اب تو چھاؤنی حشر ہی آنہ جائے کیوں

جان ہے عشقِ مصطفٰے روز فَزوں کرے خدا

جس کو ہو درد کا مزہ نازِ دوا اُٹھائے کیوں

ہم تو ہیں آپ دِل فِگار غم میں ہنسی ہے ناگوار

چھیڑ کے گُل کو نوبہار خون ہمیں رُلائے کیوں

یا تو یوں ہی تڑپ کے جائیں یا وہی دام سے چھڑائیں

مِنّت غیر کیوں اُٹھائیں کوئی ترس جتائے کیوں

اُن کے جلال کا اثر دل سے لگائے ہے قمر

جو کہ ہو لوٹ زخم پر داغِ جگر مٹائے کیوں

خوش رہے گُل سے عندلیب خارِ حرم مجھے نصیب

میری بَلا بھی ذِکر پر پھول کے خار کھائے کیوں

گردِ ملال اگر دُھلے دِل کی کلی اگر کِھلے

بَرق سے آنکھ کیوں جلے رونے پہ مسکرائے کیوں

جانِ سفر نصیب کو کس نے کہا مزے سے سو

کھٹکا اگر سحر کا ہو شام سے موت آئے کیوں

اب تو نہ روک اے غنی عادتِ سگ بگڑ گئی

میرے کریم پہلے ہی لقمہ تر کھلائے کیوں

راہِ نبی میں کیا کمی فرشِ بیاض دِیدہ کی

چادرِ ظل ہے مَلْگجی زیرِ قدم بچھائے کیوں

سنگِ درِ حضور سے ہم کو خدا نہ صبر دے

جانا ہے سر کو جا چکے دل کو قرار آئے کیوں

ہے تو رضاؔ نِرا سِتَم جُرم پہ گر لجائیں ہم

کوئی بجائے سوزِ غم سازِ طَرَب بجائے کیوں

خراب حال کیا دِل کو

خراب حال کیا دِل کو پُرمَلال کیا

تمہارے کُوچہ سے رُخصت کیا نہال کیا

نہ رُوئے گُل ابھی دیکھا نہ بُوئے گُل سُونگھی

قضا نے لا کے قفس میں شکستہ بال کیا

وہ دل کہ خوں شدہ ارماں تھے جس میں مل ڈالا

فُغاں کہ گورِ شہیداں کو پائمال کیا

یہ رائے کیا تھی وہاں سے پلٹنے کی اے نفس

سِتم گر اُلٹی چُھری سے ہمیں حلال کیا

یہ کب کی مجھ سے عداوت تھی تجھ کو اے ظالِم

چُھڑا کے سنگِ درِ پاک سر وَبال کیا

چمن سے پھینک دیا آشیانۂ بلبل

اُجاڑا خانۂ بے کس بڑا کمال کیا

تِرا ستم زدہ آنکھوں نے کیا بِگاڑا تھا

یہ کیا سمائی کہ دُور ان سے وہ جمال کیا

حضور اُن کے خیالِ وطن مٹانا تھا

ہم آپ مِٹ گئے اچھا فراغ بال کیا

نہ گھر کا رکھا نہ اس دَر کا ہائے ناکامی

ہماری بے بسی پر بھی نہ کچھ خیال کیا

جو دِل نے مَر کے جلایا تھا منّتوں کا چراغ

سِتَم کہ عرض رہِ صرصر زَوال کیا

مَدینہ چھوڑ کے وِیرانہ ہندؔ کا چھایا

یہ کیسا ہائے حواسوں نے اِختلال کیا

تُو جس کے واسطے چھوڑ آیا طیبہ سا محبوب

بتا تو اس ستم آرا نے کیا نہال کیا

اَبھی اَبھی تو چمن میں تھے چہچہے ناگاہ

یہ دَرْد کیسا اُٹھا جس نے جی نڈھال کیا

الٰہی سُن لے رضاؔ جیتے جی کہ مولیٰ نے

سگانِ کوچہ میں چہرہ مِرا بحال کیا

صبح طیبہ میں ہوئی

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا

صدقہ لینے نور کا آیا ہے تارا نور کا

باغِ طیبہ میں سہانا پھول پھولا نور کا

مستِ بو ہیں بلبلیں پڑھتی ہیں کلمہ نور کا

بارہویں کے چاند کا مُجرا ہے سجدہ نور کا

بارہ بُرجوں سے جھکا ایک اِک سِتارہ نور کا

ان کے قَصْرِ قَدْر سے خُلْد ایک کمرہ نور کا

سِدْرَہ پائیں باغ میں ننھا سا پودا نور کا

عرش بھی فِردوس بھی اس شاہِ والا نور کا

یہ مُثَمَّن بُرج وہ مُشکُوئے اَعلیٰ نور کا

آئی بدعت چھائی ظلمت رنگ بدلا نور کا

ماہِ سُنّت مِہْرِ طَلْعت لے لے بدلا نور کا

تیرے ہی ماتھے رہا اے جان سہرا نور کا

بخت جاگا نور کا چمکا ستارا نور کا

میں گدا تو بادشاہ بھر دے پیالہ نور کا

نور دن دُونا تِرا دے ڈال صدقہ نور کا

تیری ہی جانب ہے پانچوں وقت سجدہ نور کا

رُخ ہے قبلہ نور کا اَبرو ہے کعبہ نور کا

پُشت پر ڈَھلکا سرِ انور سے شَمْلَہ نور کا

دیکھیں موسیٰ طُور سے اُترا صَحِیفہ نور کا

تاج والے دیکھ کر تیرا عِمامہ نور کا

سر جھکاتے ہیں الٰہی بول بالا نور

بِینیِ پُرنور پر رَخشاں ہے بُکّہ نور کا

ہے لِوَاءُ الْحَمْد پر اُڑتا پھَریرا نور کا

مُصْحَفِ عارِض پہ ہے خطِ شَفِیْعَہ نور کا

لو سِیَہ کارو مبارک ہو قَبَالَہ نور کا

آبِ زر بنتا ہے عارِض پر پسینہ نور کا

مُصْحَفِ اِعجاز پر چڑھتا ہے سونا نور کا

پیچ کرتا ہے فدا ہونے کو لَمْعَہ نور کا

گردِ سر پھرنے کو بنتا ہے عِمامَہ نور کا

ہیبت عارض سے تھراتا ہے شعلہ نور کا

کَفشِ پا پر گر کے بن جاتا ہے گُپّھا نور کا

شمع دل مِشکوٰۃ تن سینہ زُجا جَہ نور کا

تیری صورت کے لئے آیا ہے سُورہ نور کا

مَیل سے کس درجہ ستھرا ہے وہ پُتلا نور کا

ہے گلے میں آج تک کورا ہی کُرتا نور کا

تیرے آگے خاک پر جھکتا ہے ماتھا نور کا

نور نے پایا تِرے سجدے سے سِیْما نور کا

تو ہے سایہ نور کا ہر عُضْو ٹکڑا نور کا

سایہ کا سایہ نہ ہوتا ہے نہ سایہ نور کا

کیا بَنا نامِ خدا اَسرا کا دولہا نور کا

سر پہ سہرا نور کا بَر میں شَہانہ نور کا

بزمِ وَحْدَت میں مزا ہو گا دوبالا نور کا

ملنے شمعِ طور سے جاتا ہے اِکّا نور کا

وصفِ رخ میں گاتی ہیں حوریں ترانہ نور کا

قدرتی بِینوں میں کیا بجتا ہے لَہْرا نور کا

یہ کتابِ کُن میں آیا طُرفہ آیَہ نور کا

غیرِ قائل کچھ نہ سمجھا کوئی معنیٰ نور کا

دیکھنے والوں نے کچھ دیکھا نہ بھالا نور کا

مَنْ رَاٰی کیسا یہ آئینہ دکھایا نور کا

صبح کر دی کفر کی سچا تھا مُژدہ نور کا

شام ہی سے تھا شبِ تِیرہ کو دھڑکا نور کا

پڑتی ہے نوری بھرن امڈا ہے دریا نور کا

سر جھکا اے کِشْتِ کفر آتا ہے اَہلا نور کا

ناریوں کا دور تھا دل جل رہا تھا نور کا

تم کو دیکھا ہو گیا ٹھنڈا کلیجا نور کا

نَسْخ اَدیاں کر کے خود قبضہ بٹھایا نور کا

تاجْور نے کر لیا کچا علاقہ نور کا

جو گدا دیکھو لیے جاتا ہے توڑا نور کا

نور کی سرکار ہے کیا اس میں توڑا نور کا

بھیک لے سرکار سے لا جلد کاسہ نور کا

ماہِ نو طیبہ میں بٹتا ہے مہینہ نور کا

دیکھ ان کے ہوتے نازیبا ہے دعویٰ نور کا

مِہْر لکھ دے یاں کے ذرّوں کو مُچَلْکا نور کا

یاں بھی داغِ سجدۂ طَیبہ ہے تَمغا نور کا

اے قمر کیا تیرے ہی ماتھے ہے ٹِیکا نور کا

شمع ساں ایک ایک پروانہ ہے اس با نور کا

نورِ حق سے لو لگائے دل میں رشتہ نور کا

اَنجمن والے ہیں اَنجم بَزم حلقہ نور کا

چاند پر تاروں کے جھرمَٹ سے ہے ہالہ نور کا

تیری نسلِ پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا

تو ہے عینِ نور تیرا سب گھرانا نور کا

نور کی سرکار سے پایا دوشالہ نور کا

ہو مبارک تم کو ذُو النُّوْرَیْن جوڑا نور کا

کس کے پردے نے کیا آئینہ اندھا نور کا

مانگتا پھرتا ہے آنکھیں ہر نگینہ نور کا

اب کہاں وہ تابِشیں کیسا وہ تڑکا نور کا

مِہْر نے چھپ کر کیا خاصا دُھنْدَلْکا نور کا

تم مُقابِل تھے تو پہروں چاند بڑھتا نور کا

تم سے چھٹ کر منھ نکل آیا ذرا سا نور کا

قبرِ انور کہیے یا قصرِ مُعلّٰے نور کا

چَرخِ اَطلَس یا کوئی سادہ سا قُبّہ نور کا

آنکھ مِل سکتی نہیں در پر ہے پہرا نور کا

تاب ہے بے حکم پَر مارے پرندہ نور کا

نَزع میں لوٹے گا خاکِ در پہ شیدا نور کا

مَر کے اوڑھے گی عَروسِ جاں دوپٹا نور کا

تابِ مِہرِ حشر سے چونکے نہ کُشْتہ نور کا

بوندیاں رحمت کی دینے آئیں چھینٹا نور کا

وضْعِ واضع میں تِری صورت ہے معنی نور کا

یوں مَجازاً چاہیں جس کو کہہ دیں کلمہ نور کا

اَنبیا اَجزا ہیں تو بالکل ہے جملہ نور کا

اس علاقے سے ہے اُن پر نام سچا نور کا

یہ جو مِہر و مَہ پہ ہے اِطلاق آتا نور کا

بھیک تیرے نام کی ہے اِستِعارَہ نور کا

سُرمَگیں آنکھیں حَریمِ حق کے وہ مُشکِیں غَزال

ہے فضائے لامکاں تک جن کا رَمنا نور کا

تابِ حُسنِ گرم سے کھل جائیں گے دل کے کَنول

نو بہاریں لائے گا گرمی کا جھلکا نور کا

ذرّے مِہرِ قُدس تک تیرے تَوَسُّط سے گیے

حدِّ اَوسَط نے کیا صُغریٰ کو کُبریٰ نور کا

سبزۂ گَردوں جھکا تھا بہرِ پا بوسِ بُراق

پھر نہ سیدھا ہو سکا کھایا وہ کوڑا نور کا

تابِ سم سے چوندھیا کر چاند اُنھیں قدموں پھرا

ہنس کے بجلی نے کہا دیکھا چھلاوا نور کا

دیدِ نقشِ سُم کو نکلی سات پَردوں سے نگاہ

پُتلیاں بولیں چلو آیا تماشا نور کا

عکسِ سم نے چاند سُورج کو لگائے چار چاند

پڑگیا سِیم و زرِ گَردوں پہ سکہ نور کا

چاند جھک جاتا جِدھر اُنگلی اٹھاتے مَہد میں

کیا ہی چلتا تھا اشاروں پر کھلونا نور کا

ایک سینہ تک مُشابہ اک وہاں سے پاؤں تک

حُسنِ سِبطَین ان کے جاموں میں ہے نِیْما نور کا

صاف شکلِ پاک ہے دونوں کے ملنے سے عِیاں

خط تَواَم میں لکھا ہے یہ دو۲ وَرقہ نور کا

کٓ گیسو ٰ ہ دَہن یٰ ابرو آنکھیں عٓ صٓ

کٓھٰیٰعٓصٓ اُن کا ہے چہرہ نور کا

اے رضاؔ یہ احمدِ نوری کا فیضِ نور ہے

ہوگئی میری غَزل بڑھ کر قصیدہ نور کا

Leave a Comment