hadees quote in Urdu text
The best way to Islam inspiration for all people teaching, hadees quote in Urdu text is like guiding stars. But sometimes, misunderstandings cloud their meaning. Let’s explore some common hikmat about Urdu Hadees quotes.
One big hikmat is taking Hadees’ quotes too literally. We need to understand their context and deeper meanings instead of just their words. Another myth is thinking these quotes are set in stone. They’re adaptable and relevant to today’s world. By clearing these misconceptions, we can truly appreciate what these Islamic hadith quotes offer.
Also read another post:
حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہرَحمتِ عالم ،نُورِ مُجَسَّم
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’عورت سے چارخصلتوں کی بنیاد
پر نکاح کیا جاتاہے : ( 1 ) اس کے مال کی وجہ سے ( 2 ) اُس کے حسب یعنی خاندان
کی وجہ سے ( 3 ) اُس کے حُسن کی وجہ سے ( 4 ) اور اس کے دیندار ہونے کی وجہ س
ے ۔ تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں ، تو دیندار عورت کے حصول کی کوشش کر ۔ ‘‘
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے
کہ ہر چیز کی ایک خوشی ہے اور ہر خوشی کی ایک کمزوری ہے ۱؎ تو
اگر خوشی والا درست رہے اور قریب رہے تو میں اس کی کامیابی کی امید
کرو ۲؎ اور اگر اس کی طرف انگلیوں سے اشارے کیے جاویں تو اسے کچھ
گنتی میں نہ لاؤ
روایت ہے حضرت مستورد ابن شداد سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے رسول الله
صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ اﷲ کی قسم نہیں ہے دنیا آخرت
کے مقابل مگر ایسی جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی سمندر میں ڈالے
پھر دیکھے کہ انگلی کتنا پانی لے کر لوٹتی ہے ۲؎(مسلم)
روایت ہے حضرت جابر سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم ایک بھیڑ کے
مرے بچے پر گزرے تو فرمایا کہ تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ یہ اسے
ایک درہم کے عوض ملے؟ ۱؎ صحابہ نے عرض کیا ہم نہیں چاہتے کہ یہ ہمیں
کسی بھی چیز کے عوض ملے تو فرمایا اﷲ کی قسم !دنیا اﷲ کو اس سے
زیادہ ذلیل ہے جیسی یہ تمہارے نزدیک ۲؎ (مسلم)
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ دنیا مؤمن کا قید خانہ ہے اور کافر کی جنت
روایت ہے حضرت انس رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله
صلی الله علیہ وسلم نے کہ اﷲ تعالٰی کسی مؤمن پر کسی نیکی میں ظلم
نہیں کرتا ہے اس کا عوض دنیا میں دیا جاتا ہے اور اس کے عوض آخرت میں
جزا دیا جاوے گا ۱؎ رہا کافر تو وہ دنیا میں اپنے نیکیوں کے عوض جو وہ کرے
کھلا دیا جاتا ہے حتی کہ جب آخرت تک پہنچتا ہے تو اس کے پاس کوئی نیکی
نہیں ہوتی جس کی جزا اسے دی جاوے۲؎ (مسلم)
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ آگ خواہشات سے گھیردی گئی ہے
اور جنت تکالیف سے ۱؎ گھیر دی گئی ہے ۲؎ (مسلم،بخاری)مگر مسلم کے نزدیک بجائےحجبت کےحفت ہے۔
روایت ہے حضرت عمرو ابن عو ف سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے خدا کی قسم ! میں تم پر فقیری
سے خوف نہیں کرتا لیکن میں تم پر اس سے خوف کرتا ہوں کہ تم پر
دنیا پھیلادی جاوے جیسے تم سے پہلے والوں پر پھیلادی گئی تھی۲؎
تو تم اس میں رغبت کر جاؤ جیسے وہ لوگ رغبت کر گئے اور تمہیں
ویسے ہی ہلاک کردے جیسے انہیں ہلاک کردیا ۳؎ (مسلم،بخاری)
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے کہ رسول الله صلی الله
علیہ وسلم نے فرمایا الٰہی محمدصلی الله علیہ وسلم کے گھر والوں کی
روزی بقدر ضرورت مقرر فرما ۱؎ ایک روایت میں ہے کہ بقدر کفایت۔(مسلم، بخاری)
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله
صلی الله علیہ وسلم نے کہ بندہ کہتا ہے میرا مال میرا مال ۱؎ حالانکہ
اس کے مال صرف تین ہیں۲؎ جو کھا کر ختم کردے یا پہن کر گلا دےیا
دے تو جمع کردے ۳؎ جو ان کے علاوہ ہے وہ تو جانے والا ہے اور وہ اسے
لوگوں کے لیے چھوڑنے والا ہے ۴؎ (مسلم)
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله
صلی الله علیہ وسلم نے کہ امیری زیادہ مال و اسباب سے نہیں لیکن امیری
دل کی غنا سے ہے ۱؎ (مسلم، بخاری)
روایت ہے اونہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے
کہ الله تعالٰی فرماتا ہے اے انسان تو میری عبادت کے لیے فارغ ہو جا میں
تیرا سینہ غنا سے بھردوں گا اور تیری غریبی دور کردوں گا ۱؎ اور اگر تو
یہ نہ کرے گا ۱؎ تو تیرا ہاتھ کام کاج سے بھردوں گا اور تیری فقیری بند نہ
کروں گا ۳؎ (احمد،ابن ماجہ)
روایت ہے حضرت عمرو ابن میمون اودی سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ایک شخص سے نصیحت کرتے ہوئے
فرمایا کہ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت ۲؎ جانو:بڑھاپے
سے پہلے جوانی کو،بیماری سے پہلے تندرستی کو، فقیری سے پہلے غنا کو
اور مشغولیت سے پہلے فرصت کو اور اپنی موت سے پہلے زندگی کو ۳؎ (ترمذی)
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم
کی خدمت میں ایک آدمی کی عبادت و مشقت کا ذکر ہوا اور دوسرے کے
تقویٰ کا ۱؎ تو نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ عبادت تقویٰ کے برابر
نہیں ہوسکتی یعنی پرہیزگاری کے۲؎ (ترمذی)
روایت ہے حضرت ابن مسعو د سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی
الله علیہ وسلم نے کہ باغات و کھیت نہ اختیار کرو ۱؎ ورنہ تم دنیا
میں راغب ہوجاؤگے ۲؎(ترمذی،بیہقی شعب الایمان)
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے وہ نبی صلی الله علیہ
وسلم سے راوی فرماتے ہیں لعنتی ہے دنیا کا بندہ اورلعنتی ہے درہم
دینار کا بندہ ۱؎ (ترمذی)
روایت ہے حضرت عثمان سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ
انسان کا سوائے ان اشیاء کے اور چیز میں حق نہیں ہے ۱؎ وہ گھر جس
میں رہتا ہواور وہ کپڑا جو اس کا ستر چھپائے اور روٹی کا ٹکڑا اور پانی ۲؎ (ترمذی)
روایت ہے حضرت کعب ابن عیاض سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی
الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ہر امت کا کوئی فتنہ ہے اور میری
امت کا فتنہ مال ہے ۱؎ (ترمذی)
hadees quote in urdu text
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ قیامت میں نعمتوں کے متعلق
بندے سے پہلا سوال جو ہوگا وہ یہ کہ اس سے کہا جاوے گا ۱؎ کہ کیا
ہم نے تیرے جسم کو صحت نہیں بخشی اور کیا ہم نے تجھے ٹھنڈے پانی
سے سیرنہیں کیا۲؎ (ترمذی)
روایت ہے ابو ذر رضی الله عنہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے
ان سے فرمایا کہ تم کسی سرخ یا کالے سے بہتر نہیں ۱؎ مگر یہ کہ تم اس
سے تقویٰ میں بڑھ جاؤ۲؎ (احمد)
روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله
صلی الله علیہ وسلم نے کہ جب بندے کے مال میں بے برکتی دی جاتی
ہے تو وہ مال کو پانی اور مٹی میں لگا دیتا ہے ۱؎
اور بیہقی نے شعب الایمان میں ہے کہ دنیا کی محبت ہر گناہ کا سر ہے ۶؎
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ اسے مرفوع کرتے ہیں، فرمایا جب مردہ
مرجاتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں کہ کیا آگے بھیجا؟ اور انسان کہتے ہیں
کہ کیا پیچھے چھوڑ گیا ۱؎ (بیہقی شعب الایمان)
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ ہمارا ایک پردہ تھا جس
میں چڑیوں کی تصویریں تھیں ۱؎ تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے
فرمایا اے عائشہ ہٹادو اسے۲؎ کہ جب میں اسے دیکھتا ہوں تو مجھے
دنیا یاد آتی ہے ۳؎
روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی
الله علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ اگر الله پر جیسا چاہیے ویسا توکل کرو
۱؎ تو تم کو ایسے رزق دے جیسے پرندوں کو دیتا ہے کہ وہ صبح کو بھوک
ے جاتے ہیں اور شام کو شکم سیر لوٹتے ہیں ۲؎ ( ترمذی،ابن ماجہ)
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ مجھے رسول الله
صلی الله علیہ و سلم نے یہ آیت پڑھائی میں ہوں روزی رساں بڑی قوت والا
روایت ہے حضرت حذیفہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا
قیامت قائم نہ ہوگی حتی کہ تم لوگ اپنے امام کو قتل کرو گے اور اپنی
تلواروں سے اور تمہارے بدترین لوگ تمہاری دنیا کے وارث ہوجائیں گے ۱؎(ترمذی)
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و سلم نے کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آوے گا ۱؎ کہ ان میں اپنے دین
پر صبر کرنے والا چنگاری پکڑنے والے کی طرح ہوگا
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله
علیہ و سلم نے کہ جنت میں ایک درخت ہے جس کے سایہ میں سوار سو
برس چلے گا ۱؎ اور وہ طے نہ کرسکے گا اور تم میں سے ایک کے کمان کی
جگہ جنت میں اس سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع یا غروب ہوگا
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله
علیہ و سلم نے جو جنت میں جائے گا خوش رہے گا کبھی غمگین نہ ہوگا ۱
؎ نہ اس کے کپڑے گلیں نہ اس کی جوانی ختم ہو۲؎(مسلم)
روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی صلی الله علیہ و سلم سے راوی
فرمایا جنت میں مؤمن کو جماع کی اتنی اتنی طاقت دی جاوے گی
۱؎ عرض کیا گیا یارسول الله کیا وہ اس کی طاقت رکھے گا ۲؎ فرمایا سو
آدمیوں کی طاقت دی جاوے گی۳؎(ترمذی)
روایت ہے حضرت ابوموسیٰ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله
علیہ و سلم نے کہ میری یہ امت رحمت والی ہے ۱؎ اس پر آخرت میں عذاب
نہیں ۲؎ اس کا عذاب دنیا میں ہے فتنے زلزلے اور قتل ۳؎ (ابوداؤد)
روایت ہے حضرت جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و سلم نے کہ جو سنانا چاہے گا اﷲ اسے سنا دے گا اور جو دکھانا چاہے گا اللہ
اسے دکھا دے گا ۱؎(مسلم)
روایت ہے حضرت جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و سلم نے کہ جو سنانا چاہے گا اﷲ اسے سنا دے گا اور جو دکھانا چاہے گا اللہ
اسے دکھا دے گا ۱؎(مسلم)
روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی
فرمایا کہ انسان کی شر کے لیے یہ کافی ہے کہ اس کی طرف دین یا دنیا
میں انگلیوں سے اشارہ کیا جاوے ۱؎ سواء اس کے جسے اﷲ محفوظ رکھے
۲؎(بیہقی شعب الایمان)
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و سلم نے کہ جب بندہ علانیہ نماز پڑھے تو بھی اچھی اور خفیہ نماز
پڑھے تو بھی اچھی تو اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ یہ میرا سچا بندہ ہے ۱؎(ابن ماجہ)
روایت ہے حضرت شداد ابن اوس سے فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جو دکھلاوے کے لیے نماز پڑھے اس نے
شرک کیا اور جو دکھلاوے کے لیے روزہ رکھے اس نے شرک کیا اور جو دکھلاوے
کے لیے صدقہ دے اس نے شرک کیا ۱؎ یہ دونوں حدیثیں احمد نے روایت کیں۔
روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی
اللہ علیہ و سلم نے کہ اگر کوئی شخص پتھر کی چٹان میں بیٹھ کر عمل کرے
جس کا کوئی نہ دروازہ ہو نہ روزن ۱؎ تو بھی اس کا عمل لوگوں تک نکل آوے
گا جو عمل بھی ہوگا ۲؎
روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی
اللہ علیہ و سلم نے کہ اگر کوئی شخص پتھر کی چٹان میں بیٹھ کر عمل
کرے جس کا کوئی نہ دروازہ ہو نہ روزن ۱؎ تو بھی اس کا عمل لوگوں تک
نکل آوے گا جو عمل بھی ہوگا ۲؎