flowers poetry in Urdu 2 lines

Imagine the beauty of flower poetry in Urdu 2 lines. It’s like opening a door to your feelings through words that paint pictures. Let’s explore this magical combination of flowers and Urdu verse together. Each couplet is like a small, fragrant gift, with emotions like love, longing, and memories. Also, read another amazing post:

اڑا کر لے گئی جنت کی خوشبو جن کو گلشن سے!

انہی پھولوں کا مسکن کیوں نہ دل کی آرزو ٹھہرے

flower poetry in urdu 2 lines

اس کی آنکھوں میں بھی کاجل پھیل رہا ہے

میں بھی مڑ کے جاتے جاتے دیکھ رہا ہوں

توُ کبھی گُل، کبھی شبنم، کبھی نِگہت، کبھی رنگ 

توُ فقط ایک ھے ، لیکن تجھے کیا کیا سمجُھوں

پھول بھیجا ہے اک شگفتہ سا

ہم نے تصویراسکی مانگی تھی

flower poetry in urdu 2 lines

اک پھول پیش کروں گا تمہیں مسکراتے ہوئے

اب کہ ملے”تو کہہ دوں گا اچھی لگتی ہو

باغ میں جانے کے اداب ہوا کرتے ہیں،

کسی تتلی کو نہ پھولوں سے اڑایا جائے

پھول دامن میں چند لے لیجیے

راستے میں فقیر ہوتے ہیں

پھول ہیں صحرا میں یا پریاں قطار اندر قطار

اودے اودے،نیلے نیلے،پیلے پیلے پیرہن

سماعت میں ابھی تک آہٹوں کے پھول کھلتے ہیں

کوئی چلتا ہے دل کے درمیاں___ آہستہ آہستہ

flower poetry in urdu 2 lines

کوئی ہمارے لیے بھی محبت سے پھول چُنے

کسی کو یار ہم بھی جاں سے پیارے ہوں

یوں تو کس پھول سے رنگت نہ گئی بو نہ گئ

اے محبت مرے پہلو سے مگر تو نہ گئی

مٹ چلے میری امیدوں کی طرح حرف مگر

آج تک تیرے خطوں سے تری خوشبو نہ گئی

کوئی تو رات ایسی ہو، ان اداس راتوں میں!!

چاند پورا ہو، پهول مہکے ہوں،اور تم چلے آؤ

محبت کا سبق بارش سے سیکھیں.

جو پھولوں کے ساتھ کانٹوں پر بھی برستی ہے.

یوں لگے دوست تیرا مجھ سے خفا ھو جانا.

جس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا

کانٹوں سے کیا گلہ وہ تو مجبور ہیں اپنی فطرت سے

درد تو تب ہوا جب پھول بھی زخم دینے لگے

کانوں میں ڈال کر دو موتیـے کے پھـول

سونے کا بھـاؤ اُس نے گـرایا ابھی ابھی

آو پھولوں سے جھولیاں بھر لو۔۔۔

لوگ ہنستے ہیں بار بار کہاں

تو میری نس نس میں یوں بس گیا ہے

جیسے بس گئ ہو پھولوں میں خوشبو

ہو بھی سکتی ہے اسے تجھ سے محبت لڑکی!
!
پھول یونہی تو میسنجر میں نہ بھیجا ہوگا

سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں

flower poetry in urdu text

سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیا
کہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی

سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

بند قبا میں باندھ لیا لے کے دل مرا
سینہ پہ اس کے پھول کھلا ہے گلاب کا

دس محرم کی فاقہ شکن عصر کا سر جھکائے ہوئے بیٹھ کر سوچنا
چند پھولوں میں لپٹی ہوئی فجر تھی کچھ چراغوں کی نوحہ گری رات ہے

مہکتے پھول ستارے دمکتا چاند دھنک
ترے جمال سے کتنوں نے استفادہ کیا

وہاں سلام کو آتی ہے ننگے پاؤں بہار
کھلے تھے پھول جہاں تیرے مسکرانے سے

وہاں سلام کو آتی ہے ننگے پاؤں بہار
کھلے تھے پھول جہاں تیرے مسکرانے سے

deep quotes on flowers in urdu

پھول باہر ہے کہ اندر ہے مرے سینے میں
چاند روشن ہے کہ میں آپ ہی تابندہ ہوں

انگ انگ سے رنگ رنگ کے پھول برستے دیکھے کون
رنگ رنگ سے شعلے برسے کیسے برسے سوچے کون

پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے
ایسے زندہ تھے کہ جینے کی علامت ہم تھے

یہ جو پھولوں سے بھرا شہر ہوا کرتا تھا
اس کے منظر ہیں دل آزار کہیں اور چلیں

نگاہیں کاملوں پر پڑ ہی جاتی ہیں زمانے کی
کہیں چھپتا ہے اکبرؔ پھول پتوں میں نہاں ہو کر

ہوا میں خوشبوئیں میری پہچان بن گئی تھیں
میں اپنی مٹی سے پھول بن کر ابھر رہا تھا

flower poetry in urdu copy paste

ہر شاخ چمن ہے افسردہ ہر پھول کا چہرہ پژمردہ
آغاز ہی جب ایسا ہے تو پھر انجام بہاراں کیا ہوگا

بہیں نہ آنکھ سے آنسو تو نغمگی بے سود
کھلیں نہ پھول تو رنگینئ فغاں کیا ہے

کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیں
پھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں

زرد پھولوں میں بسا خواب میں رہنے والا
دھند میں الجھا رہا نیند میں چلنے والا

دھاوا بولے گا بہت جلد خزاں کا لشکر
شاخ کو نیزہ کروں پھول کو تلوار کروں

پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
مرد ناداں پر کلام نرم و نازک بے اثر

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here