Deep bano qudsia quotes in Urdu

Step into the mesmerizing world of Deep Bano Qudsia quotes in Urdu, where every word is golden and simple. The legendary Deep Bano Qudsia, an icon of wisdom in Urdu prose and poetry, guides us through this enchanting landscape.

In her quotes, the echoes of centuries past intertwine with the dreams of tomorrow, creating a tapestry of emotions that leaves us spellbound. This isn’t just a blog post—it’s an invitation to explore the profound wisdom of Deep Bano Qudsia and embark on a journey of self-discovery.

Join me as we unravel the layers of meaning hidden within her words and emerge enlightened by her timeless wisdom. Are you ready to dive into her quotes’ depths and discover their treasures? Let’s begin this captivating adventure together! Also amazing another post:

deep bano qudsia quotes in urdu

محبّت اپنی مرضی سے کھلے پنجرے میں طوطے کی طرح بیٹھنے کی صلاحیت ہے

. محبّت اس غلامی کا طوق ہے جو انسان خود اپنے اختیار سے گلے میں ڈالتا ہے۔

mohabbat apni marzi se khula pinjare mein totay

ki terhan bethnay ki salahiyat hai

. mohabbat is ghulami ka taoq hai jo insaan khud –

تعلق تو چھتری ہے ہر ذہنی ، جسمانی جذباتی غم کے آگے اندھا

شیشہ بن کر ڈھال کا کام دیتی ہے۔

talluq to chhatri hai har zehni, jismani jazbati gham ke agay andha

sheesha ban kar dhaal ka kaam deti hai .

deep bano qudsia quotes in urdu

محبت پانے والا کبھی اس بات پر مطمئن نہیں ہو جاتا کہ اُسے ایک

دن کے لیے مکمل طور پر ایک شخص کی محبت حاصل ہوئی تھی

محبت تو ہر دن کے ساتھ اعادہ چاہتی ہے۔

mohabbat panay wala kabhi is baat par mutmaen nahi ho jata ke ussay aik

din ke liye mukammal tor par 1 shakhs ki mohabbat haasil hui thi

 mohabbat to har din ke sath iada chahti hai 

اکثر اوقات سچ کڑوا نہیں ہوتا ۔۔۔ سچ بولنے کا انداز کڑوا ہوتا ہے۔

aksar auqaat sach karva nahi hota

sach bolnay ka andaaz karva hota hai

امید بھی بڑی دیوانی چیز ہے ، لمحوں میں ریگستانوں میں

زیتون کے باغ لگا دیتی ہے۔

umeed bhi barri dewaani cheez hai, lamhoon mein reghistanoon mein

Zaitoon ke baagh laga deti hai .

جب کبھی کوئی مرد کسی عورت کے عشق میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے اس

عورت کی بھوک مٹانے کا چسکا پڑ جاتا ہے۔

jab kabhi koi mard kisi aurat ke ishhq mein

mubtala hota hai to usay is

aurat ki bhook mitanay ka chaska par jata hai .

چھوٹا بن کے رہو تو بڑی بڑی رحمتیں ملیں گی… کیونکہ بڑا ہونے

پر تو ماں بھی گود سے اتار دیتی ہے۔

کبھی کبھی درست انتخاب راستے کی طوالت کو کم کر دیتا ہے۔

معزز ترین آدمی کی پہچان یہ ہے کہ اس کے دل میں ہر ایک

کے لئے محبت ہوتی ہے اور وہ آسانی سے کسی دوسرے کے ساتھ دشمنی

پر آمادہ نہیں ہوتا۔ وہ چاندی کی پیالی کی طرح ہوتا ہے۔ اگر اُسے

موڑنا چاہیں تو آسانی سے مڑ جائے گا۔ اور اگر آپ اسے توڑنا چاہیں تو وہ

آسانی سے نہیں ٹوٹے گا۔

ہر لبرل آدمی پہلے اپنا راستہ چھوڑتا ہے اور پھر کسی اور کے

راستے کو درست سمجھتا ہے. اس کے پاس نہ اپنی اقدار باقی

رہتی ہیں ، نہ کسی اور کی اقدار کی وہ عزت کرسکتا ہے. ضرورت

اس بات کی نہیں کہ انسان بےرنگ ہو.بلکہ سمجھنا یہ پڑےگا کہ

ہر رنگ کی اپنی شان ہے۔

قید اس وقت شروع نہیں ہوتی جب سپاہی اپنے ہتھیار اتار کر دشمن سے

سمجھوتہ کر لیتا ہے بلکہ بے یقینی کا وہ مرحلہ اسے قیدی بناتا ہے جب

پہلی بار اسے اپنے زور بازو پہ یقین نہیں رہتا اور دشمن کی قوت

کا اندازہ لگا کر اس سے بدکتا ہے۔

deep bano qudsia quotes in urdu

کسی دوسرے شخص کو عورت کو موم یا پتھر کا خِطاب دینے

کا حق نہیں ہوتا وہ خود چاہے تو محبوب کےاشاروں کی سمت

مڑتی رہتی ہےـ اور پتھر بننے کا فیصلہ کر لے تو کوئی شخص

بھکاری بن کر بھی اُس کی ایک نگاہِ التفات نہیں پا سکتا۔

اِنسان حاصل کی تمنا میں لاحاصل کے پیچھے دوڑتا ہے اُس بچے

کی طرح جو تتلیاں پکڑنے کے مشغلے میں گھر سے بہت دور نکل جاتا ہے

، نہ تتلیاں ملتی ہیں نہ واپسی کا راستہ۔

جب انسان محدود خواہشوں اور ضرورتوں کا پابند ہوتا ہے ، تو

اُسے زیادہ جھوٹ بولنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی۔

عورت میں ڈٹے رہنے کہ بڑی قوت ہوتی ہے ۔

محبت سفید لباس میں ملبوس عمرو عیار ہے ۔۔۔۔ ہمیشہ دو راہوں

پر لا کھڑا کر دیتی ہے

انسان کو تحقیق اور خواب سے برابر کی محبت ہے ۔۔۔۔ اور وہ اِن

دونوں کے درمیان جُھولے کی مانند آتا جاتا ہے۔

موت کا خوف اس لیے ہوتا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے

عزیزوں سے جدا ہو جائیں گے عزیزوں کو تو ہم زندگی میں ہی جدا کر دیتے ہیں۔

آپ ماں باپ کے حقوق پر کتاب پڑھ رہے تھے جب کہ ماں باپ

موجود تھے اور خدمت نہیں کی۔

bano qudsia quotes about love

وہ آدمی جس کے لیے رہنا اور جانا برابر ہو وہ مومن ہے۔

جس طرح موسم بدلنے کا ایک وقت ہوتا ہے، اسی طرح وقت بدلنے

کا بهی ایک موسم ہوتا ہے۔

مردہ انسانوں کی قبروں اور مزاروں پر جانے سے بہتر ہے کہ ہم

زندہ انسانوں کے کام بنائیں الله ہمارے کام بنائے گا۔

گھر میں آنے والا دشمن اور گھر سے جانے والا دوست دونوں

پریشانی کا باعث ہیں

دعا کرنے والا یہ خیال کرے کہ اس کی دعا کرنے کے عمل سے

کسی اور کا حق ختم نہ ہو جائے۔

ہم میں سے تقریباً ہر شخص یہ خواہش رکھتا ہے کہ اس کی

دنیا فرعون کی طرح ہو اور آخرت موسیٰ علیہ سلام کی طرح

bano qudsia quotes about aurat

ہم اپنے علم سے تو دوسروں کو ہرا سکتے ہیں – لیکن اصل فاتح

وہ ہے جو اپنے اخلاق سے دوسروں کو ہرا دے

خوبی کہاں ضائع ہوتی ہے؟ مایوسی سے اور غصہ سے، ان دو

باتوں سے خوبی ضائع ہو جاتی ہے۔

ایسا نہ ہو تم لائبریری میں زندگی تلاش کرو اور زندگی لائبریری کے

دروازے سے باہر نکل جائے 

جو کرتا ہے الله کرتا ہے – اور الله جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here