76+ amazing yaqeen poetry in urdu

Table of Contents

yaqeen poetry in urdu

Explore the inspiring world of yaqeen poetry in urdu, where words become a source of strength and encouragement. These poems celebrate the power of faith, hope, and resilience, offering a beacon of light in life’s challenging moments. Also, read another poetry.

ہاتھوں میں میرے چاند ستارے نہیں تو کیا
دل میں ترے یقین کا روشن دیا تو ہے

yaqeen poetry in urdu

وہ منزل مقصود پہ پہنچے گا یقیناً
جو راہ میں چلتا رہے بے خوف و خطر تیز

amazing yaqeen poetry in urdu

یہ معجزہ تھا یقیناً تری محبت کا
جو اوج فکر و تخیل مرے بیان میں تھا

جفا کا تیری طالب ہوں وفا ہے مدعا میرا
یقین نا مرادی پر بھی دیکھو حوصلہ میرا

مجھے یقین ہے تو شرط ہار جائے گا
کہ دسترس سے تری آسمان اونچا ہے

کرن کرن یقین جیسے راستے
دھواں دھواں گمان بن کے رہ گئے

yaqeen poetry in urdu

سب سے یقین اٹھایا ہم نے دوست پڑوسی دن تاریخ
عید ملن کو گھر سے نکلے شور ماتم ہونے لگا

ہے یقیناً کچھ مگر واضح نہیں
آپ کی آنکھوں میں کیا موجود ہے

شب کی تنہائی سے پھر گھبرا گئے
پھر یقین ہم نے تمہارا کر لیا

اتنا یقین رکھ کہ گماں باقی رہے
ایک ذرا کار جہاں باقی رہے

حسین خواب نہ دے اب یقین سادہ دے
مرے وجود کو یا رب نیا لبادہ دے

یقین دعویٔ الفت نہیں مانا نہیں آتا
مگر یہ بھی تو ہے جھوٹوں کو جھٹلانا نہیں آتا

یقین کون کرے گا گماں پہ آیا ہوں
میں اپنے آپ سے چھپ کر یہاں پہ آیا ہوں

مرا یقین کہ دنیا میں ہوں اکیلا میں
صدائے دل مجھے کہتی ہے غم نشیں کوئی ہے

مجھے یقین دلا سب رہے گا ویسا ہی
جنون اہل خرابات کچھ نہیں کرے گا

چھین لے جو یقین کی توفیق
لازماً ایسے ہر گماں سے بچی

چھین لے جو یقین کی توفیق
لازماً ایسے ہر گماں سے بچیں

ہمیں یقین نہیں تھا خود اپنی رنگت پر
ہم اس زمیں کی ہتھیلی پہ رنگ کیا لاتے

اس پہ اتنا یقین ہے ہم کو
اس کو بیتاب ہو کے دیکھتے ہیں

yaqeen sad poetry in urdu

ہوائیں تیر کی مانند ہوں جب
یقین بال و پر دیوانگی ہے

کون مجھ پر یقین لائے گا
اپنی نظروں میں خود سراب ہوں میں

جس کو خلوص سمجھے ہوئے تھے وہ کیا ہوا
کتنا یقین تھا تمہیں دھوکا نہ کھاؤ گے

حال پوچھا اس نے مجھ سے بات کی
اب یقین آیا خدا موجود ہے

ہم یقیناً یہاں نہیں ہوں گے
غالباً زندگی رہے گی ابھی

یقین ہے کہ گماں ہے مجھے نہیں معلوم
یہ آگ ہے کہ دھواں ہے مجھے نہیں معلوم

مجھے تمہارے تیقن سے خوف آتا ہے
کہ اس یقین میں شامل گماں نہیں میرا

تمہاری بزم میں جس بات کا بھی چرچا تھا
مجھے یقین ہے اس میں نہ ذکر میرا تھا

نگاہ مست ساقی سے جو مے خواروں نے پی ہوتی
یقیناً حشر تک ان کو نہ پھر تشنہ لبی ہوتی

yaqeen poetry in urdu text

بے نشانیٔ محبت کو نشاں سے کیا غرض
اے یقین دل تجھے وہم و گماں سے کیا غرض

زاہدؔ بہ تقاضائے وفا طرح یقین پر
ہم کوشش تعمیر وطن کرتے رہیں گے

موسموں پر یقین کیوں چھوڑا
بد گمانی تو سائباں سے ہوئی

کر کے یقین پھر سے کہ میں مشکلوں میں ہوں
ٹھہرا نہیں وہ شخص دوبارہ گزر گیا

یقین ہے کہ ملے گا عروج ہم کو بھی
یقین ہے کہ ترا بھی زوال آئے گا

میں اب بھی شان سے زندہ ہوں شہر قاتل میں
مرے خدا کی یقیناً یہ مہربانی ہے

مالک ہی کے سخن میں تلون جو پائیے
کہئے یقین لائیے پھر کس کی بات کا

بس اس یقین پہ ہوتی ہیں لغزشیں اکثر
کہ رحمتوں کا بھی داتا ہے تو عذاب کے ساتھ

مشق سخن وہی ہے مشقت بھی ہے وہی
کیسے کروں یقین زمانہ بدل گیا

جلتا رہا چراغ یقین و گمان کا
لیکن ہوا نہ دور اندھیرا مکان کا

کل تاریخ یقیناً خود کو دہرائے گی
آج کے اک اک منظر کو پہچان میں رکھنا

حق الیقین کا نام عروج مقام ہے
پڑھتے ہیں اولیا سر دوش ہوا نماز

وہ اپنا چہرا اگر دکھائے یقین اندھوں کو خاک آئے
پکارتی ہے یہ بے حجابی کہ میں ازل سے حجاب میں ہوں

ہوا کے دوش پہ یہ جو سوار پانی ہے
مرا یقین کرو بے شمار پانی ہے

شکست عہد ستم پر یقین رکھتے ہیں
ہم انتہائے ستم کا گلا نہیں کرتے

گمان کے لیے نہیں یقین کے لیے نہیں
عجیب رزق خواب ہے زمین کے لیے نہیں

کیسے کھڑا ہوں کس کے سہارے کھڑا ہوں میں
اپنا یقین ہوں کہ ترا اعتبار ہوں

میں بے یقین ہوں ایسا کہ میرے ہاتھوں میں
تمام آیتیں سورج کی رائیگاں دیکھو

یقین دشت سے پھوٹے گا آب جو کی طرح
کہ حرف ”لا” کی گواہی بحال کر دیکھو

یقین کیسے کروں میں تمہاری باتوں کا
کہ قطرے اشک کے ہیں شعلگی کے چہرے پر

گمان تک میں نہ تھیں جبرئیل کے جو کبھی
وہ رفعتیں ہیں یقین آج آدمی کے لئے

وہ یقیناً راز اندر راز تھا لیکن اسے
ایک دن مجھ ناتواں پر منکشف ہونا پڑا

لوگ پا گئے حقیقتیں قیاس میں
ہم یقین سے گماں کی حد میں آ گئے

مجھے یقین ہے تیرے ہی سرخ گالوں نے
دھنک کو شوخ سا یہ رنگ دے دیا ہوگا

مجھے یقین ہے اعجاز لمس سے اک دن
وہ خار کو بھی شگفتہ گلاب کر دے گا

مجھ کو عطا کرتے وہ یقیناً میری طلب سے سوا لیکن
خودداری میں ہاتھ نہ پھیلا شرم جو دامن گیر ہوئی

ٹوٹ جائے گا یقیناً دل مے خوار اگر
نگۂ ساقئ میخانہ ذرا بھی بدلی

انسان تیری فتح پہ اب بھی یقین ہے
گو اپنی زندگی سے بھی گھبرا گئے ہیں ہم

مرے دل میں تخم یقین رکھ دے لچک تو شاخ مزاج کو
وہ چمن کھلا مرے باغباں جو چمن کوئی نہ کھلا سکا

یہ شوق سارے یقین و گماں سے پہلے تھا
میں سجدہ ریز نوائے اذاں سے پہلے تھا

جو ذکر آتا ہے آخرت کا تو آپ ہوتے ہیں صاف منکر
خدا کی نسبت بھی دیکھتا ہوں یقین رخصت گمان باقی

انہیں اسی بات پر یقین ہے کہ بس یہی اصل کار دیں ہے
اسی سی ہوگا فروغ قومی اسی سے چمکیں گے باپ دادے

کسی گمان کے صحرا میں کیسی خاک اڑی
کسی یقین کا پرتو ابھر گیا کیسا

برائی کچھ تو یقیناً ہے بے حجابی میں
مگر وہ فتنے جو زیر نقاب جاگتے ہیں

مجھے یقین ہے آندھی کوئی اٹھی ہے کہیں
کہ لو چراغ شبستاں کی تھرتھراتی ہے

Leave a Comment