Quran quotes in Urdu
Welcome to a world of the best timeless wisdom and heart-touching reflections. In this blog, we will share Quran quotes in Urdu text and Quranic inspiration words in Urdu language. Join us on a journey where the best words of the Quran come alive, offering inspiration, guidance, and a deeper connection with spirituality. Let the richness of Quranic quotes in Urdu text illuminate your path and resonate with the perfection of life.
اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ
تو اے جن و انس! تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
تو اللہ نے ان کے اس کہنے کے بدلے انہیں باغ دیے جن کے نیچے نہریں
رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے، یہ بدلہ ہے نیکوں کا
اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری
اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی،
کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی
اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے اور
وہی عزت و حکمت والا ہے
اسی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت، جِلاتا ہے
اور مارتا اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے
وہی اول وہی آخر وہی ظاہر وہی باطن اور وہی سب کچھ جانتا ہے
وہی ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں پیدا کیے پھر عرش
پر استوا فرمایا جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے، جانتا ہے
جو زمین کے اندر جا تا ہے اور جو اس سے باہر نکلتا ہے اور
جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے اور وہ
تمہارے ساتھ ہے تم کہیں ہو، اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی راہ میں کچھ
وہ خرچ کرو جس میں تمہیں اَوروں کا جانشین کیا تو جو تم
میں ایمان لائے اور اس کی راہ میں خرچ کیا ان کے لیے بڑا ثواب ہے،
اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہ لاؤ، حالانکہ یہ رسول
تمہیں بلارہے ہیں کہ اپنے ر ب پر ایمان لاؤ اور بیشک
وہ تم سے پہلے سے عہد لے چکا ہے اگر تمہیں یقین ہو،
منافق مسلمانوں کو پکاریں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے
وہ کہیں گے کیوں نہیں مگر تم نے تو اپنی جانیں فتنہ میں
ڈالیں اور مسلمانوں کی برائی تکتے اور شک رکھتے اور جھوٹی
طمع نے تمھیں فریب دیا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آگیا
اور تمہیں اللہ کے حکم پر اس بڑے فریبی نے مغرور رکھا
تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے اور نہ کھلے کافروں سے، تمہارا
ٹھکانا آگ ہے، وہ تمہاری رفیق ہے، اور کیا ہی برا انجام،
کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ ان کے دل جھک
جائیں اللہ کی یاد اور اس حق کے لیے جو اترا اور ان جیسے
نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی پھر ان پر مدت دراز ہوئی
تو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں بہت فاسق ہیں
بڑھ کر چلو اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف
جس کی چوڑائی جیسے آسمان اور زمین کا پھیلاؤ تیار ہوئی
ہے ان کے لیے جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے،
یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے، اور اللہ بڑا فضل والا ہے
اس لیے کہ غم نہ کھاؤ اس پر جو ہاتھ سے جائے اور خوش نہ
ہو اس پر جو تم کو دیا اور اللہ کو نہیں کوئی اترونا
(شیخی بگھارنے والا) بڑائی مارنے والا
وہ جو آپ بخل کریں اور اوروں سے بخل کو کہیں اور جو منہ پھیرے
تو بیشک اللہ ہی بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا،
یہ اس لیے کہ کتاب والے کافر جان جائیں کہ اللہ کے
فضل پر ان کا کچھ قابو نہیں اور یہ کہ فضل اللہ کے
ہاتھ ہے دیتا ہے جسے چاہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے،
جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا پھر انہیں ان کے کو تک جتادے
گا اللہ نے انہیں گن رکھا ہے اور وہ بھول گئے
اور ہر چیز اللہ کے سامنے ہے،
اے ایمان والو تم جب آپس میں مشورت کرو تو گناہ اور حد سے
بڑھنے اور رسول کی نافرمانی کی مشورت نہ کرو اور نیکی
اورپرہیزگاری کی مشورت کرو، اور اللہ سے ڈرو
جس کی طرف اٹھائے جاؤ گے
اے ایمان والو جب تم رسول سے کوئی بات آہستہ عرض کرنا چاہو
تو اپنی عرض سے پہلے کچھ صدقہ دے لو یہ تمہارے لیے بہت
بہتر اور بہت ستھرا ہے، پھر اگر تمہیں مقدور نہ
ہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے
کیا تم نے انہیں نہ دیکھا جو ایسوں کے دوست ہوئے جن پر اللہ
کا غضب ہے وہ نہ تم میں سے نہ ان میں سے
وہ دانستہ جھوٹی قسم کھاتے ہیں
جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو اس کے حضور بھی ایسے ہی
قسمیں کھائیں گے جیسی تمہارے سامنے کھارہے ہیں اور وہ
یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کچھ کیا سنتے ہو بیشک وہی جھوٹے ہیں
بیشک وہ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں
وہ سب سے زیادہ ذلیلوں میں ہیں،
اللہ لکھ چکا کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور میرے رسول بیشک
اللہ قوت والا عزت والا ہے،
جو درخت تم نے کاٹے یا ان کی جڑوں پر قائم چھوڑ دیے یہ سب اللہ کی
اجازت سے تھا اور اس لیے کہ فاسقوں کو رسوا کرے
تو جو ان دو کے سوا کچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہی
وہ تو نہیں مگر ہماری دنیا کی زندگی کہ ہم مرتے جیتے ہیں
اور ہمیں اٹھنا نہیں
اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اچھا کام کرو، میں تمہارے
کاموں کو جانتا ہوں
اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب
ہوں تو مجھ سے ڈرو