best short hadees in Urdu
Hello! Are you ready to discover some wise words from Prophet Muhammad’s best short hadees in Urdu Today, we’re going to explore the best Hadiths in Urdu. These are like little nuggets of wisdom that anyone can understand. So, come along with us as we look at some of the coolest short hadees in Urdu. Each one has its own simple but amazing message. Let’s dive into these timeless teachings that have been helping people for generations, making life easier to understand.
Also read another amazing post:
حضرت ابو ایوب انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر
اس کے بعد شوال کے چھ (نفلی) روزے رکھے تو یہی صوم الدھر ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے
ایمان ویقین کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا تو اس کے سابقہ
گناہ معاف کردیے جائیں گے
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم (رمضان کے) آخری دس دن (عبادت) میں اس قدر محنت کرتے
جتنی عام دنوں میں نہیں کرتے تھے
عبد للہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا: “جو شخص رمضان میں ایمان کے ساتھ، حصول
ثواب کے لئے رات کو قیام کرے گا تو اس کے سابقہ گناہ معاف کردیے جائیں گے
best short hadees in urdu
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی روزے دار
کو افطار کروایا تو اسے بھی اس کے برابر ثواب ملے گا اور روزہ دار کا
ثواب ذرا بھی کم نہیں ہوگارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نے کسی روزے دار کو افطار کروایا تو اسے بھی اس کے برابر ثواب ملے
گا اور روزہ دار کا ثواب ذرا بھی کم نہیں ہوگا
جو شخص جھوٹ بولنا، اسکے مطابق عمل کرنا اور جہالت کی باتیں
ترک نہ کرے، تو اللہ تعالیٰ کو (اس کے روزے کی) کوئی ضرورت
نہیں کہ وہ کھانا پینا ترک کرے
بی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی شخص ر
وزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لے، تو وہ اپنے روزے کو پورا کرے
، کیونکہ یہ اللہ تعالی نے اسے کھلایا پلایا ہے
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نماز پڑھنے سے پہلے رطب (تازہ کھجور) سے افطار کرتے، اگر
وہ نہ ہوتیں تو خشک کھجور سے اور اگر وہ بھی میسر نہ ہوتی تو
پانی کے چند گھونٹ پی لیتے
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سحری کھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم
صبح کی نماز کیلئے کھڑے ہوئے، پوچھا گیا کہ اذان فجر اور سحری کے
درمیان کتنا وقت تھا؟ تو انہوں نے کہ پچاس آیات کے برابر.
رسول اکرم صلہ اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: لوگوں میں
اس وقت تک خیر باقی رہے گی جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سحری کھاؤ
کیونکہ سحری میں برکت ہے
best hadees in urdu
سیدنا عبدالله بن عمر رضی الله عنہما نے رسول الله ﷺ کے نفلوں
کو بیان کیا اور کہا کہ جمعہ کے بعد کچھ نہ پڑھتے تھے جب تک گھر
نہ لوٹ آتے پھر گھر میں دو رکعت پڑھتے
امام ابنِ القيم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :خوشخبری ہے اس شخص
کیلیے جس کو اس کے اپنے عیبوں نے لوگوں کے عیوب سے غافل
کر رکھا ہے، اور تباہی وبربادی ہے اس شخص کیلیے جو اپنے عیبوں
کو بھول کر لوگوں کے عیوب ٹٹولتا پھرتا ہے
اللہ کے رسول ﷺ نے ایک جگہ ارشاد فرماتے ہیں: “لا یدخل الجنۃ
من کان فی قلبہ مثقال ذرۃ من کبر” جس کے دل میں رائی کے دانے کے
برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں نہیں جائے گا
حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے
رسول اللہ سے نیکی اور گناہ کے متعلق سوال کیا تو آپﷺ نے فرمایا:
“نیکی حسن اخلاقی کا نام ہے اور گناہ اوہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے
اور تجھے ناپسند اور ناگوار ہو کہ لوگ اس گناہ سے مطلع یا باخبر ہوجائیں
وہ عمل دین میں برباد ہونے والا ہے جو رسول اللہﷺ کے فرمان کے
مطابق نا ہو، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا: (اے ایمان والوں! اللہ
کی اطاعت کرو اور رسولﷺ کا کہا مانو ، اور اپنے اعمال کو برباد نا کرو
حضرت ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کے بارے میں ایک دفعہ فرمایا :
اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ
کھڑا ہو کر نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی چیز اللہ پاک سے مانگے
تو اللہ پاک اسے وہ چیز ضرور دیتا ہے
best hadees in urdu images
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تمہارے ناموں میں سے عبداللہ
اور عبد الرحمن اللہ کو زیادہ پسند ہیں ۔‘‘ رواہ مسلم
نبی ﷺ نے فرمایا :’’ میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت
مت رکھو ، کیونکہ مجھے تو قاسم بنایا گیا ہے ، میں تمہارے
مابین تقسیم کرتا ہوں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:ہر شخص پر لازم ہے
کہ وہ ہر روز صدقہ کرے، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! ہر
روز صدقہ کرنے کے لئے ہمارے پاس مال کہاں ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: صدقہ
کرنے کی بہت سی صورتیں ہیں، سبحان اللہ’ ، ‘الحمد للہ’ ، ‘اللہ اکبر’
، اور ‘لاالہ الا اللہ’ پڑھنا بھی صدقہ ہے
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا
کہ اللہ کو جس کی بھلائی منظور ہوتی ہے اس کو دین کی سمجھ
عنایت فرماتا ہے۔ اور میں تو بانٹنے والا ہوں دینے والا اللہ ہے اور یہ
(اسلام کی) جماعت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی دشمنوں سے اس کو کچھ
نقصان نہ پہنچے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا ! اللہ (دین کا) علم بندوں سے چھین کر نہیں اُٹھائے گا،
بلکہ عالموں کو اٹھا کر علم کو اُٹھائے گا، جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا
تولوگ جاہلوں کو سردار (پیشوا ) بنا لیں گے ، ان سے مسئلے پوچھیں گے وہ
بے علم فتوے دیں گے، آپ بھی گمراہ ہوں گے (دوسروں کو بھی )
گمراہ کریں گے
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ
دنوں میں ہم کونصیحت کرنے کے لئے وقت اور موقع کی رعایت فرماتے
، آپؐ اس کو برا سمجھتے کہ ہم اکتا جائیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت محمد ﷺ نے
فرمایا کہ بندہ ہمیشہ نماز میں رہتا ہے ( نماز کا ثواب ملتا رہتا ہے)
جب تک مسجد میں نماز کا انتظار کرتا رہے اور اس کو حدث نہ ہو کہ
ایک پرائے ملک والا (جو عربی نہ تھا) بولا اے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
حدث کیا ہے؟ انہوں نے کہا آواز یعنی پاد (ہوا خارج ہونا)
حضرت جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے
آنحضرت ﷺ سے بیعت کی ان باتوں پر کہ نماز درستی کے ساتھ ادا
کروں گا اور زکوٰۃ دیا کروں گا اور ہر مسلمان کا خیر خواہ رہوں گا
hadees in urdu text sms
حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا :
جو شخص لو گوں پر رحم نہیں کر تا اس پر اللہ تعالیٰ بھی رحم نہیں فرمائے گ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے
ایک شخص کو دیکھا وہ قربانی کا اونٹ ہانک رہا تھا (خود پیدل چل رہا تھا )
آپؐ نے فرمایا اس پر سوار ہو جا۔ اُس نے کہا یہ قربانی کا جانور ہے آپؐ نے
فرمایا سوار ہو جا کمبخت دوسری یا تیسری بار یوں فرمایا
حضرت ابی ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے اور پھر اس کے بعد شوال کے بھی
6 روزے رکھے تو یہ (شخص) ہمیشہ روزے رکھنے کی طرح ہے(یعنی اسے
پورا سال روزے رکھنے کا ثواب ملے گ
حضرت عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنہاسے روایت ہے انہوں عرض کیا
یا رسول اللہ ﷺہم جانتے ہیں کہ جہاد سب نیک عملوں سے بڑھ کر ہے۔
تو ہم جہاد کریں آپؐ نے فرمایا نہیں عمدہ جہاد حج ہے جو مبرور ہو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ عیدالفطر
اور عیدالاضحٰی کی پہلی رکعت میں سات اور دوسری میں
پانچ تکبیریں کہا کرتے تھے
حضرت ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم رسول
کریم ﷺ کے ساتھ رمضان المبارک میں سفر کرتے تھے ۔ نہ ہی روزہ
دار کے روزہ پر کوئی تنقید کرتا اور نہ ہی روزہ چھوڑنے والے کو چھوڑنے
پر کوئی تنقید کرتا تھا۔
2 line hadees in urdu text
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا
لیلۃ القدر (شب قدر) کو رمضان کے آخری عشرہ (10 راتوں ) میں تلاش کرو
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ کے
ساتھ ہم سفر کرتے روزہ رکھنے والا افطار کرنے والے پر عیب نہ لگاتا
اور نہ افطار کرنے والا روزہ دار پر
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا میری اُمت کے لوگ ہمیشہ اچھے رہیں گے جب تک روزہ
جلد افطار کرتے رہیں گے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے
فرمایا جب تم میں سے کوئی روزہ دار ہو تو وہ فحش کلام اور جاھلانہ
امور سے پرہیز کرے اگر کوئی دوسرا شخص اس سے لڑائی کرے یا گالی
گلوچ کرے تو وہ کہے کہ میں تو روزہ دار ہوں۔ میں تو روزہ دار ہوں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا جو شخص رمضان کے روزے ایمان رکھ کر اور ثواب کی نیت
سے رکھے اس کے اگلے گناہ بخش دےئے جائیں گے
40 hadees in urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ
ﷺ نے ارشاد فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے
مالوں کو نہیں دیکھتے بلکہ تمہارے دلوں کو اور تمہارے اعمال
کو دیکھتے ہیں